Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

دلیلِ آخرت

Urdu book, p. 99

By Maulana Wahiduddin Khan

دلیل آخرت مذہب جن حقیقتوں کو ماننے کی ہمیں دعوت دیتا ہے، ان میں سے ایک اہم ترین حقیقت ـــ آخرت کا تصور ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ دنیا کے بعد ایک اور دنیا ہے، جہاں ہم کو ہمیشہ رہنا ہے، موجودہ دنیا انسان کی امتحان گاہ ہے، یہاں ایک خاص عرصہ کے لیے انسان کورکھا گیا ہے، اس کے بعد ایک وقت ایسا آنے والا ہے، جب اس کا مالک اسے توڑ کر دوسری دنیا دوسرے ڈھنگ پر بنائے گا، وہاں تمام انسان دوبارہ زندہ کیے جائیں گے، ہر ایک نے موجودہ دنیا میں جو اچھے یا برے عمل کیے ہیں، وہ سب وہاں خدا کی عدالت میں پیش ہوں گے، اور ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق انعام یا سزا دی جائے گی۔ یہ نظریہ صحیح ہے یا غلط، اس کو جانچنے کے لیے ہم اس پر چند پہلوؤں سے غور کریں گے: امکان پہلی بات یہ ہے کہ کائنات کے موجودہ نظام میں کیا اس طرح کی کسی آخرت کا واقع ہونا ممکن نظر آتا ہے کیا یہاں کچھ ایسے واقعات اور اشارات پائے ہیں، جو اس دعوے کی تصدیق کر رہے ہوں۔ یہ نظریہ سب سے پہلے یہ چاہتا ہے کہ انسان اور کائنات اپنی موجودہ شکل میں ابدی نہ ہوں، اور یہ دونوں چیزیں ہماری اب تک کی معلومات کے مطابق بالکل یقینی ہیں، ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہاں انسان کے لیے بھی موت ہے اور کائنات کے لیے بھی موت، دونوں میں سے کوئی بھی موت کے خطرے سے خالی نہیں۔ جو لوگ دوسری دنیا کو نہیں مانتے وہ قدرتی طور پر یہ چاہتے ہیں کہ اسی دنیا کو اپنی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page