Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

مذہب اور جدید چیلنج

Urdu book, p. 131

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں کہ کہاں ہے قیامت ، کہو اس کا علم تو صرف خدا کو ہے، وہی اپنے وقت پر اس کو ظاہر کرے گا ، وہ زمین و آسمان میں بوجھل ہو رہی ہے وہ بالکل اچانک تم پر آ پڑے گی ۔ تجرباتی شہادت اب ہم اس بحث کے آخری جزء پر آتے ہیں ” کیا کوئی تجرباتی شہادت اس بات کی موجود ہے کہ موت کے بعد دوسری زندگی ہے “۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہماری پہلی زندگی خود اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے ، جو لوگ دوسری زندگی کے منکر ہیں ۔ وہ یقینی طور پر پہلی زندگی کا اقرار کر رہے ہیں ، پھر جو زندگی ایک بار ممکن ہے ، وہ دوسری بار کیوں ظہور میں نہیں آ سکتی ۔ ایک تجربہ جس سے آج ہم دوچار ہیں ، وہی تجربہ اگر دوبارہ ہمارے ساتھ پیش آئے تو اس میں خلاف عقل کون سی بات ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کا ئنات میں اس سے زیادہ خلاف عقل بات اور کوئی نہیں ہو سکتی کہ ایک واقعہ کو آپ حال میں تسلیم کریں مگر مستقبل کے لیے اسی واقعہ کا انکار کر دیں۔ یہ موجودہ انسان کا عجیب تضاد ہے کہ کائنات کی توجیہ کے لیے خود اس نے جو ” خدا گھڑے ہیں ، ان کے بارے میں تو وہ پورے یقین کے ساتھ اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ وہ واقعات کو دوبارہ پیدا کر سکتے ہیں ، مگر مذہب جس خدا کا تصور پیش کرتا ہے ، اس کے متعلق اسے یہ تسلیم نہیں ہے کہ وہ واقعات کو دوبارہ وجود میں لے آئے گا۔ جیمز جینز یہ بتاتے ہوئے کہ موجودہ زمین اور اس کے تمام مظاہر ایک ” حادثہ “ کے پیدا کردہ ہیں ، اس نظریے کے حامیوں کی ترجمانی ان الفاظ میں کرتا ہے ـــــ ” اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ، اگر ہماری زمین محض کچھ حادثات کے نتیجے میں وجود میں آئی ہو ، اگر کائنات اسی طرح لمبی مدت تک قائم رہے تو کسی بھی قابل قیاس حادثے کا وقوع میں آنا ممکن ہے ۔ “

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page