Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

تجرباتی شهادت

Urdu book, p. 139

By Maulana Wahiduddin Khan

نظر اس من گڑھت کے جو زندگی بعد موت کی نوعیت کے متعلق اہل مذاہب نے فرض کرلی ہے، قطعی معلومات بالأخر اس کے بارے میں حاصل ہو سکیں گی، مگر ایسی صورت میں اس کی مذہبی نوعیت کو ماننا ضروری نہیں ہوگا۔“ A Philosophical Scrutiny of Religion, p. 412 یہاں تک پہنچنے کے بعد زندگی بعد موت کے متعلقین مذہبی عقیدے کو نہ ماننا ایسا ہی ہے، جیسے کسی دیہاتی آدمی کا اصرار ہو کہ ایسی کوئی صورت نہیں ہو سکتی کہ دو آدمی ہزاروں میل دور بیٹھے ہوئے آپس میں باتیں کریں، اس کے بعد اس کے ایک عزیز کو دور کے شہر سے ٹیلی فون کر کے رسیور اس کے کان پر لگادیا جائے، مگر جب وہ بات کر چکے تو کہے ۔ ”کیا ضروری ہے کہ وہ میرے عزیز کی آواز ہو ممکن ہے، کوئی مشین بول رہی ہو۔“

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page