Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

اثباتِ رسالت

Urdu book, p. 140

By Maulana Wahiduddin Khan

اثبات رسالت مذہب کا ایک اہم عقیدہ رسالت یا وحی الہام ہے، یعنی یہ کہ خدا انسانوں میں سے کسی انسان پر اپنا کلام اتارتا ہے، اور اس کے ذریعہ سے تمام انسانوں کو اپنی مرضی سے باخبر کرتا ہے، اب چوں کہ بظاہر ہمیں خدا اور صاحب وحی کے درمیان ایسا کوئی ’’تار‘‘ نظر نہیں آتا جس پر خدا کا پیغام سفر کر کے انسانوں تک پہو نچتا ہو، اس لیے بہت سے لوگ اس دعوے کے صحیح ہونے سے انکار کر دیتے ہیں، حالانکہ وحی کا تصور اس وقت ہمارے لیے بالکل قابل فہم ہو جاتا ہے، جب ہم اس کو دوسرے معلوم واقعات کے ساتھ ملا کر دیکھیں ۔ ہمارے گردو پیش ایسے واقعات موجود ہیں، جو ہمارے محدود دائرہ سماعت سے کہیں بالا تر ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں اخذ کیا جا سکتا ہے، انسان نے آج ایسے آلات ایجاد کر لیے ہیں، جن سے وہ ایک مکھی کے چلنے کی آواز میلوں دور سے اس طرح سن سکتا ہے، جیسے وہ اس کے کان کے پردہ پر رینگ رہی ہو، حتیٰ کہ وہ کائناتی شعاعوں (cosmic rays) کے تصادم تک کو ریکارڈ کر لیتا ہے، اس طرح کے آلات اب کثرت سے انسان کو حاصل ہو چکے ہیں ، جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ اخذ و سماعت کی ایسی صورتیں بھی ممکن ہیں جو معمولی حواس کے ذریعہ ایک شخص کے لیے ناممکن اور ناقا بل قیاس ہوں ۔ پھر یہ مخصوص ذرائع ادراک صرف مشینی آلات تک محدود نہیں، بلکہ حیوانوں کا مطالعہ بتاتا ہے کہ فطرت نے خود ذی حیات اشیا کے اندر ایسی طاقتیں رکھی ہیں ۔ مثلاً کتا اپنی متجسس ناک سے اس جانور کی بوسونگھ لیتا ہے، جو راستہ سے نکل گیا۔ چنانچہ کتے کی اس صلاحیت کو جرائم کی تفتیش میں استعمال کیا جاتا ہے، چور جس تالے کو توڑ کر کمرے میں گھسا ہے، اس تالے کو جاسوسی کتے (Scott Dog) کو سونگھایا جاتا ہے، اور اس کے بعد اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ وہ سیکڑوں انسانوں کے درمیان ٹھیک اس شخص کو تلاش کر کے اس کا ہاتھ پکڑ لیتا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page