Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

قرآن ؀ خدا کی آواز

Urdu book, p. 174

By Maulana Wahiduddin Khan

روس ایشیا یورپ قسطنطینہ بلوچستان ایران عراق شام روم یروشلم بحر روم تیونس لیبیا مصر عرب مکہ مدینہ سوڈان بحیرہ عرب براعظم افریقہ العرب اور اس کے پڑوسی ممالک آتش پرست حکومت نے رومی علاقہ پر قبضہ کرنے کے بعد مسیحیت کو مٹانے کے لیے شدید ترین مظالم شروع کیے، مذہبی شعائر کی توہین شروع کی گئی، گرجا گھر مسمار کر دیے گئے، تقریباً ایک لاکھ عیسائیوں کو بے گناہ قتل کر دیا گیا ہر جگہ آتش کدے تعمیر کیے گئے اور مسیح کے بجائے آگ وسورج کی جبری پرستش کورواج دیا گیا، مقدس صلیب کی اصل لکڑی جس کے متعلق عیسائیوں کا عقیدہ تھا کہ اس پر مسیح نے جان دی تھی وہ چھین کر مدائن پہنچادی گئی۔ مورخ گبن کے الفاظ میں: ”اگر خسرو کے مقاصد واقعی نیک اور درست ہوتے تو وہ باغی فوکاس کے خاتمہ کے بعد رومیوں سے اپنے جھگڑے کو ختم کر دیتا اور افریقی فاتح کا اپنے بہترین ساتھی کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page