قرآن خدا کی آواز
Urdu book, p. 182
By Maulana Wahiduddin Khan
کے ایک عالم (Peter W. Stoner) کو مقرر کیا، اس واقعہ کے چار مہینے بعد تمام نوجوانوں نے عیسائیت قبول کر لی، اس غیر معمولی تبدیلی کی وجہ کیا تھی، اس کو خود معلم کی زبان سے سنیے: ”میرے سامنے سب سے پہلا سوال یہ تھا کہ اس طرح کے لوگوں کے سامنے مذہب کی کون سی بات رکھی جائے، کیوں کہ یہ نوجوان بائبل پر سرے سے ایمان ہی نہیں رکھتے، بائبل کی محض روایتی تعلیم بے فائدہ معلوم ہوتی تھی، اس وقت میرے ذہن میں ایک خیال آیا، میں نے اپنی تعلیم کے زمانے میں بائبل کے پہلے باب (کتاب پیدائش) اور سائنس میں بہت قریبی مناسبت پائی تھی میں نے فیصلہ کیا کہ اس جماعت کے سامنے یہی بات پیش کروں۔ میں اور طلبہ قدرتی طور پر اس حقیقت سے آگاہ تھے کہ کائنات کی پیدائش کے متعلق یہ مواد زمین و آسمان کے بارے میں سائنس کی موجودہ معلومات حاصل ہونے سے ہزاروں سال پہلے لکھا گیا ہے، ہمیں یہ بھی احساس تھا کہ موسیٰ کے زمانے میں کائنات کے متعلق لوگوں کے جو خیالات تھے، اس کو موجودہ زمانے کی معلومات کی روشنی میں دیکھا جائے تو وہ نہایت لغو معلوم ہوں گے۔ ہم نے پورا موسم سرما کتاب پیدائش کے پہلے باب میں گزار دیا، طلبہ کام لے کر یونیورسٹی کی لائبریری میں چلے جاتے اور بڑی محنت کے ساتھ جوابات تیار کر کے لاتے، موسم سرما کے خاتمہ پر پادری نے مجھے بتایا کہ طلبہ کی پوری جماعت اس کے پاس یہ کہنے کے لیے آئی تھی کہ وہ عیسائی بننا چاہتے ہیں، انھوں نے اقرار کیا کہ ان کے اوپر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بائبل خدا کی الہامی کتاب ہے۔‘‘ The Evidence of God, p.137-138

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader