مذہب اور تمدنی مسائل
Urdu book, p. 207
By Maulana Wahiduddin Khan
رہنما اصولوں کو پہونچتا ہے، اور انسان کے لیے قدرت نے یہ رہنما اصول اس کی عقل کی صورت میں پیدا کیے ہیں لہٰذا انسان پر حکومت خود اپنی عقل کے زور سے ہی قائم کی جاسکتی ہے۔“ Jurisprudence by Bodenheimer, p. 164 اس تصور نے قانون کو ایک آفاقی بنیاد فراہم کردی، یعنی وہ ایک ایسی چیز سمجھا جانے لگا جس کو ہمیشہ ایک ہی رہنا چاہیے، یہ سترہویں اور اٹھارھویں صدی کا تصور قانون تھا، اس کے بعد دوسرا مکتب فکر پیدا ہوا اور اس نے دعویٰ کیا کہ قانون کے آفاقی قواعد معلوم کرنا بالکل ناممکن ہیں، کوہلر (Kohler) لکھتا ہے: ”یہاں کوئی ابدی قانون (eternal law) نہیں ہے، ایک قانون جو ایک عہد کے لیے موزوں ہو، وہی لازمی طور پر دوسرے عہد کے لیے موزوں نہیں ہوسکتا، ہم صرف اس بات کی کوشش کر سکتے ہیں کہ ہر کلچر کے لیے اس کے مناسب حال نظام قانون کو فراہم کریں، کوئی چیز جو ایک کے لیے خیر ہو، وہی دوسرے کے لیے مہلک ہوسکتی ہے۔“ Philosophy of Law, p. 5 اس تصور نے فلسفۂ قانون کا سارا استحکام ختم کر دیا، یہ تصور انسانی فکر کو اندھا دھند تغیر پذیری (Relativism) کی طرف لے جاتا ہے، اور چوں کہ یہ کسی بنیاد سے محروم ہے، اس لیے اس کی کوئی منزل نہیں، یہ تصور زندگی کی تمام اقدار کو تلپٹ کر کے رکھ دیتا ہے۔ پھر ایک گروہ نے عدل کے پہلو کو بہت زیادہ اہمیت دی، اور یہ سمجھا کہ وہ فلسفہ قانون کا آخری راز پا گیا ہے—لارڈ رائٹ (Lord Wright) نے ڈین راسکو پاؤنڈ (Dean Roscoe Pound) کا ایک اقتباس نقل کرتے ہوئے لکھتا ہے:

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader