Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

مخالفینِ مذہب کا مقدمہ

Urdu book, p. 21

By Maulana Wahiduddin Khan

مکمل فرمانبرداری اور وفاداری ہی کے ذریعہ خوش کیا جاسکتا ہے، براہِ راست سامی عائلی نظام کی پیدا وار تھا۔ اس عائلی نظام نے مبالغہ آمیز فوق الفطری انسانیت کو جنم دیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ قانونِ موسوی کی شکل میں انسانی زندگی اور رویہ کے ہر پہلو کے متعلق محرمات کی ایک مفصل فہرست تیار ہوگئی۔ محرمات کا یہ سلسلہ ان لوگوں نے گرہ میں باندھ لیا جو بچپن میں اپنے باپ کے احکام کو یاد رکھنے اور احتیاط سے اس پر عمل کرنے کے عادی ہو چکے تھے۔ خدا کا تصور مخصوص قسم کے سامی باپ کا پر تو ہے، جس کے اختیارات اور اوصاف میں تجرد اور مبالغہ پیدا کر دیا گیا ہے۔“

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page