Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

معاشرت

Urdu book, p. 223

By Maulana Wahiduddin Khan

عصمت و عفت کا تحفظ ایک بے معنی بات ہے۔ اس کے خلاف کثرت سے مضامین اور کتابیں شائع کی جارہی ہیں۔ ایک مغربی ڈاکٹر کے الفاظ ہیں: یعنی اجنبی مرد اور اجنبی عورت جب باہم آزادانہ مل رہے ہوں تو ایک وقت ایسا آجاتا ہے، جب فیصلہ کرنا اور قابورکھنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ عورت اور مرد کے آزادانہ اختلاط کی خرابیوں کو مغرب کے درد مند افراد شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود اس سے اس قدر مرعوب ہیں کہ اصل بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی۔ ایک نہایت قابل اور مشہور خاتون ڈاکٹر میریٖن ہیلیٖرڈ (Marrion Hiliard) نے آزادانہ اختلاط کے خلاف سخت مضمون لکھا ہے، وہ کہتی ہیں: یعنی بحیثیت ڈاکٹر میں اسے تسلیم نہیں کر سکتی کہ عورت اور مرد کے درمیان بے ضرر تعلقات بھی ممکن ہیں، مگر اس کے باوجود یہی خاتون ڈاکٹر لکھتی ہیں: ”میں اتنی غیر حقیقت پسند نہیں ہوسکتی کہ یہ مشورہ دوں کہ نوجوان لڑکے اور نوجوان لڑکیاں ایک دوسرے کا بوسہ لینا چھوڑ دیں، مگر اکثر مائیں اپنی لڑکیوں کو اس سے آگاہ نہیں کرتیں کہ بوسہ صرف اشتہا پیدا کرتا ہے، نہ کہ وہ جذبات کو تسکین دیتا ہے۔“ (ریڈرز ڈائجسٹ، دسمبر 1957ء) خاتون ڈاکٹر یہ کہہ کر بالواسطہ طور پر فطری قانون کو تسلیم کرتی ہے کہ آزادانہ اختلاط کے ابتدائی مظاہر جو مغربی زندگی میں نہایت عام ہیں، وہ جذبات میں ٹھہراؤ پیدا نہیں کرتے، بلکہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page