Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج
معیشت
Urdu book, p. 233
By Maulana Wahiduddin Khan
رہنمائی کرتا ہے، وہ تمدن کے لیے موزوں ترین اساس فراہم کرتا ہے۔ وہ زندگی کے ہر معاملے میں وہ صحیح ترین بنیاد دیتا ہے، جس کی روشنی میں ہم زندگی کا مکمل نقشہ بنا سکیں۔ وہ حاکموں اور محکوموں کے درمیان قانونی مساوات پیدا کرنے کی واحد صورت ہے، وہ قانون کے لیے وہ نفسیاتی بنیاد فراہم کرتا ہے، جس کی عدم موجودگی میں قانون عملاً بیکار ہو کر رہ جاتا ہے، وہ سوسائٹی کے اندر وہ موافق فضا پیدا کرتا ہے، جو کسی قانون کے نفاذ کے لیے ضروری ہے، اس طرح مذہب ہمیں وہ سب کچھ دیتا ہے، جس کی ہمیں اپنے تمدن کی تعمیر کے لیے ضرورت ہے، جب کہ لامذہبیت ان میں سے کچھ بھی نہیں دیتی اور نہ حقیقتادے سکتی ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader