Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

مخالفینِ مذہب کا مقدمہ

Urdu book, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

یا طبقاتی تصور پر مبنی نہ ہوں، ہم کہتے ہیں کہ یہ ایک دھوکا ہے، ایک فریب ہے، زمینداروں اور سرمایہ داروں کے مفاد کے لیے مزدوروں اور کسانوں کی فکر پر پردہ ڈالنا (befogging of the minds) ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہمارا ضابطہ اخلاق تمام تر صرف پرولتاریہ کی طبقاتی جدوجہد کے تابع ہے، ہمارے اخلاقی اصول کا ماخذ پرولتاریہ کی طبقاتی جدوجہد کا مفاد ہے۔“ (لینن سلکڈ ورکس، ماسکو، 1947، جلد 2 صفحہ 667) یہ ہے مخالفین مذہب کا وہ مقدمہ جس کی بنیاد پر دور جدید کے بہت سے لوگ، فزیالوجی کے ایک امریکی پروفیسر کے الفاظ میں، کہتے ہیں— سائنس نے ثابت کر دیا ہے کہ مذہب تاریخ کا سب سے زیادہ دردناک اور سب سے بدترین ڈھونگ تھا: Science has shown religion to be history's cruelest and wickedest hoax. Quoted by C. A. Coulson, Science and Christian Belief, p. 4

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page