کائنات خدا کی گواہی دیتی ہے
Urdu book, p. 63
By Maulana Wahiduddin Khan
کائنات خدا کی گواہی دیتی ہے کیرالا کے ایک عیسائی مشن نے ایک کتابچہ شائع کیا تھا، جس کا نام تھا: Nature and Science Speak about God اس باب کے عنوان کے لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ الفاظ موزوں ترین ہیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ خدا کا سب سے بڑا ثبوت اس کی وہ مخلوق ہے، جو ہمارے سامنے موجود ہے، فطرت اور اس کے بارے میں ہمارا بہترین علم پکار رہا ہے کہ بے شک اس دنیا کا ایک خدا ہے، اس کے بغیر ہم کائنات کو اور اپنے آپ کو سمجھ نہیں سکتے۔ کائنات کی موجودگی، اس کے اندر حیرت انگیز تنظیم اور اس کی اتھاہ معنویت کی اس کی سوا کوئی توجیہہ نہیں ہو سکتی کہ اس کو کسی نے بنایا ہے، اور یہ بنانے والا ایک لامحدود ذہن ہے، نہ کہ کوئی اندھی طاقت۔ 1۔ فلسفیوں میں سے ایک گروہ، نہایت مختصر گروہ، ایسا ہے جو کسی قسم کے وجود ہی میں شک کرتا ہے۔ اس کے نزدیک نہ یہاں کوئی انسان ہے اور نہ کوئی کائنات۔ بس ایک عدم محض ہے۔ اس کے سوا اور کچھ نہیں۔ اگر اس نقطۂ نظر کو صحیح مان لیا جائے تو یقیناً خدا کا وجود مشتبہ ہو جاتا ہے۔ لیکن جیسے ہم کائنات کو مانتے ہیں، ہمارے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم خدا کو مانیں۔ کیوں کہ عدم سے وجود کا پیدا ہونا ایک ناقابل قیاس بات ہے۔ جہاں تک اس مخصوص قسم کی تشکیک اور لاادریت کا تعلق ہے، وہ ایک فلسفیانہ نکتہ تو ہو سکتا ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جب ہم سوچتے ہیں تو ہمارا سوچنا خود اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ ہمارا کوئی وجود ہے۔ جب راستہ چلتے ہوئے کسی پتھر سے ٹکراتے ہیں، اور ہمیں تکلیف ستانے لگتی ہے تو یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader