Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

کائنات خدا کی گواہی دیتی ہے

Urdu book, p. 74

By Maulana Wahiduddin Khan

وغیرہ۔ پھر اس عصبی شاخ کے بھی تین حصے ہیں، ایک کا نام ہے، مشارک نظام (sympathetic nervous system) جو کہ حرکت پیدا کرتا ہے، اور دوسرا (parasympathetic nervous system ہے، جو رو ک کا کام کرتا ہے، اور تیسرا (enteric nervous system ہے، یہ ہضم کا نظام کنٹرول کرتا ہے۔ اگر جسم تمام تر پہلے کے قابو میں چلا جائے تو، مثال کے طور پر، دل کی حرکت اتنی تیز ہو جائے کہ موت آجائے، اور اگر بالکل دوسرے کا اختیار ہو جائے تو دل کی حرکت ہی رک جائے، وغیرہ۔ یہ تینوں شاخیں نہایت صحت کے ساتھ مل کر اپنا اپنا کام کرتی ہیں۔ جب دباؤ کے وقت فوری طاقت کی ضرورت ہوتی ہے تو مشارک نظام کو غلبہ ہو جاتا ہے، اور دل اور پھیپھڑے تیزی سے کام کرنے لگتے ہیں، اسی طرح نیند کے وقت parasympathetic کا غلبہ ہوتا ہے۔ یہ تمام جسمانی حرکتوں پر سکوت طاری کر دیتا ہے۔ ہاضمے کا موقع آئے تو تیسرا نظام اپنا کام کرتا ہے۔ (ریڈرز ڈائجسٹ، اکتوبر 1956ء) اس طرح کے بے شمار پہلو ہیں، اور اسی طرح کائنات کی ہر چیز میں ایک زبردست نظام قائم ہے جس کے سامنے انسانی مشینوں کا بہتر سے بہتر نظام بھی مات ہے، اور اب تو قدرت کی نقل بھی سائنس کا ایک مستقل موضوع بن چکا ہے ۔ اس سے پہلے سائنس کا میدان صرف یہ سمجھا جاتا تھا کہ فطرت میں جو طاقتیں چھپی ہیں، ان کو دریافت کر کے استعمال کیا جائے ، مگر اب قدرت کے نظاموں کو سمجھ کر ان کی میکانکی نقل کو خاص اہمیت دی جارہی ہے، اس طرح ایک نیا علم وجود میں آیا، جس کو بائیونکس (Bionics) کہتے ہیں، بائیونکس، یا حیاتیاتی نظام (Biological Systems) اور طریقوں کا اس غرض سے مطالعہ کرتی ہے کہ جو معلومات حاصل ہوں انھیں انجینئرنگ کے مسائل حل کرنے میں استعمال کیا جائے۔ قدرت کی نقل کرنے کی اس قسم کی مثالیں ٹیکنالوجی میں پائی جاتی ہیں۔ مثلاً کیمرہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page