Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

کائنات خدا کی گواہی دیتی ہے

Urdu book, p. 91

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں جن کی مدد سے ہم صحیح اور غلط میں با آسانی امتیاز کر سکتے ہیں، اور کسی خاص نوعیت کے واقعہ کے صادر ہونے کے امکانات کا حساب لگا کر صحیح صحیح اندازہ کر سکتے ہیں کہ اتفاقاً اس کا پیش آ جانا کس حد تک ممکن ہے۔‘‘ The Evidence of God, p. 23 اگر ہم یہ فرض کر لیں کہ مادہ کسی خام حالت میں خود سے کائنات میں موجود ہو گیا، اور پھر یہ بھی فرض کر لیں کہ اس میں عمل اور ردعمل کا ایک سلسلہ بھی اپنے آپ شروع ہو گیا، اگر چہ ان مفروضات کے لیے کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ جب بھی کائنات کی توجیہ حاصل نہیں ہوتی — کیوں کہ یہاں ایک اور اتفاق مخالفین مذہب کی راہ میں حائل ہو گیا ہے، بد قسمتی سے ہماری ریاضیات جو قانونِ اتفاق کا قیمتی نکتہ ہمیں دیتی ہے، وہی اس بات کی تردید بھی کر رہی ہے کہ قانونِ اتفاق، موجودہ کائنات کا خالق ہو سکتا ہے، کیوں کہ سائنس نے معلوم کر لیا ہے کہ ہماری دنیا کی عمر اور جسامت کیا ہے، اور جو عمر اور جسامت اس نے معلوم کی ہے، وہ قانونِ اتفاق کے تحت موجودہ دنیا کے وقوع میں آنے کے لیے بالکل ناکافی ہے۔ ’’اگر تم دس سکے لو اور ان پر ایک سے دس تک نشان لگا دو، اس کے بعد انھیں اپنی جیب میں ڈال کر اچھی طرح ملا دو، اب ان کو ایک سے دس تک بالترتیب اس طرح نکالنے کی کوشش کرو کہ ایک سکہ نکالنے کے بعد ہر بار اس کو دوبارہ جیب میں ڈال دو بی یہ امکان کہ نمبر ایک سکہ پہلی بار تمھارے ہاتھ میں آجائے دس میں ایک ہے، یہ امکان کہ ایک اور دو بالترتیب تمھارے ہاتھ میں آجائیں سو میں ایک ہے، یہ امکان کہ ایک دواور تین نمبر سلسلہ وار تمھارے ہاتھ میں آجائیں ایک ہزار میں ایک ہے، یہ امکان کہ ایک، دو، تین اور چار نمبر کے سکے بالترتیب نکل آئیں دس ہزار میں ایک ہے، یہاں تک کہ یہ امکان کہ ایک سے دس تک تمام سکے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page