طریقہ استدلال کا مسئلہ
Urdu book, p. 16
By Maulana Wahiduddin Khan
زیادہ سائنسی تصدیق (scientific affirmation) حاصل ہوئی ہے جتنی اس نظریہ کو حاصل ہوئی ہے۔“ Philosophers of Science, p. 244 امریکہ کا مشہور ارتقا پسند عالم سمپسن (G. G. Simpson) لکھتا ہے: ”ڈارون تاریخ کے بلند ترین لوگوں میں سے ایک تھا جس نے انسانی علم کی ترقی میں بہت نمایاں کام انجام دیا ہے۔ یہ مقام اس نے اس لیے حاصل کیا کہ اس نے نظریہ ارتقا کو آخری اور مکمل طور پر ایک حقیقت ثابت کر دیا، نہ کہ محض ایک قیاس یا متبادل مفروضہ جو سائنسی تحقیق کے لیے قائم کر لیا گیا ہو۔“ Meaning of Evolution, NY, 1951, p. 127 اے ای مینڈ لکھتا ہے: ”یہ نظریہ کہ انسان اور دوسری ذی حیات اشیاء کے موجودہ صورت میں پہنچنے کا ارتقائی عمل ہوا ہے، یہ اب اتنے دلائل سے ثابت ہو چکا ہے کہ اس کو تقریباً حقیقت (approximate certainty) کہا جا سکتا ہے۔“ Clearer Thinking, p. 113 لل (R. S. Lull) لکھتا ہے: ”ڈارون کے بعد سے نظریہ ارتقا دن بدن زیادہ قبولیت حاصل کرتا رہا ہے، یہاں تک کہ اب سوچنے اور جاننے والے لوگوں میں اس بارے میں کوئی شبہ نہیں رہ گیا ہے کہ یہ واحد منطقی طریقہ ہے جس کے تحت عمل تخلیق کی توجیہہ ہو سکتی ہے اور اس کو سمجھا جا سکتا ہے۔“ Organic Evolution, p. 15

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader