پانچواں سفر
Urdu book, p. 105
By Maulana Wahiduddin Khan
ہیں جو کسی بینے کے ہیں یا کسی بڑے زمیندار کے۔ گاؤں کے اوپرچھیلوں اور گدھوں کی ایک فوج منڈلا رہی ہے جو شاید اس کی گندگی اور غلاظت کی وجہ سے کھنچ آئی ہے۔ یہی گڑگاؤں ضلع کا وہ گاؤں ہے جس کو بڑید کہتے ہیں۔ قدرت کی حسین گو د میں بسا ہوا یہ بدنصیب گاؤں نہ صرف ایک گاؤں ہے بلکہ یہ ایک چھوٹی سی تصویر ہے جس میں آپ پورے میوات کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس علاقہ میں میوؤں کی آبادیاں جو بیک وقت تین ریاستوں (راجستھان، ہریانہ اور یوپی) میں پھیلی ہوئی ہیں، تقریبا ً سب اسی حالت میں ہیں۔ پہاڑوں اور جنگلوں کے درمیان بسے ہوئے ان دیہاتوں کو دیکھ کر ایسا خیال ہوتا ہے جیسے یہ لوگ ابھی تک دور جدید میں داخل نہیں ہوئے۔ بڑید سے متصل جو پہاڑی ہے اس کی آخری چوٹی پر پتھر کے ٹکڑے گولائی میں جوڑ کر تقریباً دس فٹ اونچا اور پانچ فٹ چوڑا ایک ٹیلہ بنا دیا گیا ہے جس کو یہاں کی زبان میں "پونتری" کہتے ہیں۔ لمبی چڑھائی چڑھ کر میں اس کے اوپر جا پہنچا۔ یہ بلند جگہ غالباً اس لئے بنائی گئی تھی کہ یہاں بیٹھ کر چاروں طرف کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ میں اس پر کھڑا ہوتا تو واقعہ اتنی دور تک کا منظر نظر آرہا تھا کہ پہاڑ کی اونچی کھڑی ہوئی دیواریں اور حدِ نظر پر ختم ہونے والے افق کے کنارے ہی اس کی راہ میں حائل ہوتے تھے۔ میو قوم پتھر کے پہاڑ پر "پونتری" بنا کر سیکڑوں برس سے اپنے گرد و پیش پھیلی ہوئی دنیا کو دیکھ رہی ہے۔ مگر وہ نظر پیدا نہ کر سکی جس سے وہ بدلے ہوئے زمانے کو دیکھ سکے۔ اس کی محنت اور جانکاہی نے اس کو پہاڑ کی بلندی پر پہنچا دیا۔ مگر زمین کی سطح پر جو تغیرات ہو رہے تھے اس سے وہ اتنی بے خبر رہی کہ آج بھی اس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ابھی تک حجری دور میں سانس لے رہی ہو۔ ۵ جنوری ۱۹۷۶ء کی صبح کو ہم بڑید سے نکلے تو گاؤں کے جنوبی کنارے کا آخری مکان عجیب و غریب منظر پیش کر رہا تھا۔ ایک قلعہ نما مکان اپنی گری ہوئی دیواروں کے ساتھ بتا رہا تھا کہ ماضی میں وہ کسی بڑے آدمی کا مکان ہو گا۔ "ہمارے گاؤں میں سب سے اونچے مالدار تھے یہ لوگ" میرے ساتھی نے کہا۔ میرے سامنے ایک میو ٹوٹی ہوئی کھاٹ پر لیٹا ہوا تھا اس نے اپنے قدیم مکان کے باہر ایک خس پوش کو ٹھری بنا کر اس کے اندر "دوکان" رکھ لی ہے۔ "کس چیز کی دوکان ہے"، میں نے پوچھا۔ "پھوٹو موٹو سود بیچ لوں، کوئی سائیکل پھسائیکل

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader