Urdu book · میوات کا سفر

پانچواں سفر

Urdu book, p. 107

By Maulana Wahiduddin Khan

دم لئے ہوئے چٹانوں پر نظر آتے تھے۔ نیچے میدان میں اونٹوں کی ایک تعداد اپنے عجیب الخلقت جبلت کے ساتھ اپنے مخصوص طرز پر آرام کر رہی تھی۔ اس وقت جبکہ میں یہاں کی ایک عمارت کی چوتھی منزل پر بیٹھ کر یہ سطریں لکھ رہا ہوں، مجھے وہ درجنوں مسجدیں اور درگاہیں یاد آرہی ہیں، جو میوات کے سفر میں اپنے پیچھے چھوڑتا آیا ہوں۔ یہ قدیم زمانہ کی عمارتیں اکثر بہترین جگہوں پر واقع ہیں۔ کہیں سڑک کے کنارے، کہیں کسی چوراہے پر، کہیں کسی بستی کے درمیان۔ مگر وہ آباد کرنے والوں کا مرثیہ پڑھتی ہوئی ویران کھڑی ہیں۔ ”اس فرق کی وجہ کیا ہے“ میں نے اپنے آپ سے سوال کیا۔ ”دور پہاڑ کے اس ویرانہ میں سادھوؤں نے ایک مندر کو لے کر پوری دنیا آباد کر رکھی ہے اور بیچارے مولوی سڑکوں اور بستیوں پر کھڑی ہوئی عمارتوں کو بھی آباد نہ کرسکے۔“ اس کا جواب صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ ”سادھوؤں“ کو ایک ایسی قوم ملی ہے جو زندہ ہے اور اپنے اداروں کو زندہ رکھنا جانتی ہے۔ اس کے برعکس ”مولویوں“ کے پیچھے جو قوم ہے وہ زندہ نہیں۔ اس لئے اس کو یہ بھی نہیں معلوم ہے کہ اپنے قومی اداروں کو کس طرح زندہ رکھا جاتا ہے۔ قومی اداروں کو جہاں سے غذا ملتی ہے وہ خود ان کی قوم ہے۔ اگر قوم مردہ اور غافل ہو جائے تو قومی ادارے بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔ ۵ جنوری کی شام کو چار بجے جب کہ میں مندر کی چوتھی منزل پر بیٹھ کر یہ سطریں قلم بند کر رہا ہوں میرے سامنے سبز پوش پہاڑیوں کے اوپر سورج بدلیوں کے پیچھے چلا گیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ پردہ کے پیچھے سے ہمیں جھانک رہا ہو۔ چند گھنٹوں کے اندر یہ مدھم روشنی بھی ختم ہو جائے گی اور چاروں طرف پہاڑ سے گھری ہوئی اس دنیا پر مکمل اندھیرا چھایا جائے گا۔ مگر زندہ انسان اندھیرے اور تنہائی میں بھی اپنی زندگی باقی رکھتے ہیں۔ ان کی زندگی کو کوئی چیز ختم نہیں کرتی اور اگلی صبح یہ بتائے گی کہ یہ الفاظ کس قدر صحیح تھے۔ فیروز پور جھر کا کے پاس جو پہاڑی سلسلہ ہے ان کو مقامی زبان میں ”کالا پہاڑ“ کہا جاتا ہے۔ اس پہاڑی علاقے میں گھومتے ہوئے میں نے دیکھا کہ جگہ جگہ پتھروں سے پٹے ہوئے شہد کے چھتے لٹک رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ علاقہ شہد کی مکھیاں پانے اور ان کا کاروبار کرنے کی بہترین جگہ ہے۔ مگر ابھی تک

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page