Urdu book · میوات کا سفر

پہلا سفر

Urdu book, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

کر کے غیر معمولی تعلیمی ترقی حاصل کی ہے ، اسی مدت میں ان کے یہاں کتنے نئے اسکول اور کالج بنے ، اور کتنے اسکول کالج کے مقام کو پہونچ گئے ۔ " اس کی وجہ کیا ہے ؟" میں نے میو اسکول کے ایک استاد سے پوچھا ۔ " رہنما کا نہ ہونا " ، یہ ان کا مختصر جواب تھا ۔ مزید افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس واحد مسلم اسکول میں بھی ، جہاں ساڑھے پانچ سو طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، غیر مسلم طلبہ کی تعداد 65 فی صد اور مسلم طلبہ کی 35 فی صد ہے ، جب کہ مسلم طلبہ کے لیے یہاں کثرت سے رعایتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ مسلمان طلبہ کثرت سے یا تو تھرڈ ڈویژن لاتے ہیں یا فیل ہو جاتے ہیں اس کے برعکس غیر مسلم طلبہ فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب ہوتے ہیں یہ اس اسکول کا حال ہے جو 9 لاکھ میواتیوں کے درمیان غالباً واحد مسلم اسکول ہے ۔ قصبہ نوج کی بلندی پر کھڑے ہو کر مغرب کی سمت نظر ڈالیں تو دور پہاڑی کے دامن میں ایک سفید عمارت نظر آئے گی ۔ یہ خواجہ شیخ محمد موسیٰ دم ۳۳ ، ھ ) کی درگاہ ہے ۔ موصوف ساتویں صدی ہجری کے آخر اور آٹھویں صدی کے آغاز میں اس علاقہ کے مشہور مصلح گزرے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ خواجہ صاحب کا تعلق شیخ نصیر الدین چراغ دہلوی سے ہے ۔ یہاں عرصہ تک سالانہ عرس بڑے تزک و احتشام سے ہوتا رہا ۔ یہ درگاہ عرصہ سے غیر آباد تھی ۔ مجھے لوگوں نے بتایا کہ 1954ء میں گور درشن سنگھ نامی ڈی ۔ ایم نوج میں آیا جو آب رو پُر میں ڈپٹی کمشنر ہے ۔ اس نے دیکھا کہ درگاہ کی شکل میں ایک عظیم الشان عمارت ہے جو خالی پڑی ہوئی ہے اور جس کا واحد مصرف اب یہ رہ گیا ہے کہ جانور اس میں غلاظت کرتے رہیں ۔ گور درشن سنگھ نے مسلمانوں کو عینرت دلائی کہ تمہارا ایک پوتر استھان اس طرح برباد ہو رہا ہے اور تم لوگ اس کو آباد نہیں کرتے ۔ اس نے مزید کہا کہ اگر تم لوگوں نے اسے آباد نہ کیا تو ہم اس میں کوئی سرکاری دفتر قائم کر دیں گے ۔ یہ تنبیہ کار گر ہوئی ۔ مولانا نیاز محمد صاحب اور دوسرے لوگوں نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ درگاہ جو جنگلی جانوروں کا مسکن بن چکی تھی ۔ اب دوبارہ انسانی آبادی میں تبدیل ہو گئی ہے ۔ اس درگاہ کو دیکھنا ضروری تھا ، چنانچہ نور محمد صاحب چندینی کے ساتھ سائیکل پر روانہ ہوا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page