آٹھواں سفر
Urdu book, p. 129
By Maulana Wahiduddin Khan
بہادری دکھائی۔ مگر انہیں شکست ہوئی ۔ اس جنگ میں ہزاروں میوقتل ہوئے ، ان کے گاؤں جلا دئے گئے ۔ ان کی فصیلیں ویران ہوگئیں ، سہن کی بارہ کھمبا مسجد کو انگریز ویں کا ریڈ ہاؤس بنا دیا گیا ۔ انگریزوں کے مقابلہ میں میوؤں کے شکست کی وجہ ، ایک میواتی مورخ کے الفاظ میں ، یہ تھی کہ ’’ انگریزوں کے پاس نئے اور بہتہ قسم کے ہتھیار تھے اور میوؤں کے پاس پرانے قسم کے ہتھیار۔‘‘ (میو قوم اور میوات، ۱۲۳) آج بھی مسلمانوں کی بنیادی کمزوری یہی ہے۔ ضرورت ہے کہ یہاں ماضی کے کھنڈروں پر دوبارہ ایک ایسا مرکز قائم کیا جائے جو مسلمانوں کو ذہنی پس ماندگی کے دور سے نکالے اور ان کو اس قابل بنائے کہ وہ جدید دور میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں۔ دہلی سے سہنا جائیں تو بستی کے باہر سب سے پہلے ایک قلعہ نما مسجد آپ کا استقبال کرتی ہے۔ اس کا بلند جائے وقوع پس منظر میں ارادلی پہاڑ ، ایک طرف آبادی اور دوسری طرف حد نظر تک پھیلے ہوئے کھیت ، قدرتی مناظر کی دنیا میں ہوتے ہوئے سٹرک اور تمدنی سہولتوں سے قریب ، ان چیزوں نے اس مسجد کو غیر معمولی حسن اور عظمت عطا کر دی ہے۔ پتھروں سے بنی ہوئی یہ مسجد چھ سو سال قبل ۱۳۸۱ء میں تعمیر کی گئی تھی ۔ اس کے ساتھ ایک قدیم طرز کی بارہ دری بھی ہے۔ اسی نسبت سے اس کا نام بارہ کھمبا کی مسجد ہے۔ تاہم اس وقت مسجد کا فی خستہ حالت میں ہے۔ اس کی ماضی کی عظمت کو از سر نو واپس لانے کے لئے اس میں کا فی تعمیری کام کرنے ضروری ہیں : ۱۔ مسجد کے چاروں طرف احاطہ بندی ۔ مسجد کے اطراف کی خالی زمین کا بڑا حصہ مسجد کے قبضہ سے نکل چکا ہے ۔ اب اس کی بچی ہوئی زمین کو محفوظ کرنے کے لئے پہلا کام یہ ہے کہ اس کے چاروں طرف مضبوط دیوار بنا دی جائے ۔ ۲۔ مسجد کی مرمت ۔ سیکڑوں برس سے مسجد کی کوئی مرمت نہیں ہو سکی ہے۔ اب ضرورت ہے کہ اندر سے پلاستر اور باہر سے ٹیپ کرا دی جائے تاکہ اس کی مضبوطی اور استحکام کی ضمانت ہو سکے۔ ۳۔ مسجد سے متصل چند کمروں کی تعمیر ، جہاں کتب خانہ اور اصلاح و دعوت کے دوسرے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader