Urdu book · میوات کا سفر

تیرھواں سفر

Urdu book, p. 180

By Maulana Wahiduddin Khan

اٹھنا ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ کو ایک ایسی قوم درکار ہے جو آج کی دنیا میں اس کے دین کی حامل اور دائی بن سکے۔ اس کی صورت اب غالبًا صرف یہ رہ گئی ہے کہ ایسی قوم میں کام کیا جائے جو سائنس کی بنیاد پر اٹھی ہو اور یہ کام خالص قرآنی انداز میں ہو۔ قرآنی دین کو سائنسی مزاج ہی زیادہ بہتر طور پر قبول کر سکتا ہے۔ ایسی کوئی قوم اگر اٹھ جائے تو اس کے اختلاط سے موجودہ ملت میں بھی صحیح اسلامی مزاج پیدا ہو سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا کیونکہ طلسماتی ذہن میں قرآن کافکر کبھی اپنی جگہ نہیں بنا سکتا۔ قدیم زمانہ میں یہ مزاج تھا کہ پہاڑی علاقوں میں الگ تھلگ درگا ہیں بناتے تھے۔ اس علاقہ میں ار او لی کی پہاڑیاں پھیلی ہوئی ہیں اور ان کے اندر جگہ جگہ مسجدیں اور درگا ہیں بنی ہوئی ہیں۔ یہ درگاہیں اکثر بہت بڑی بڑی ہیں۔ ٹنلوں کے ساتھ سیکڑوں بیگھ زمینیں تھیں جو اب باقی نہ رہیں۔ دوسری قوموں میں بھی اس قسم کے مراکز تھے۔ ان کو انھوں نے ہر جگہ آباد کر رکھا ہے، اور ان سے خوب کام لے رہے ہیں، اسی کے ساتھ ان کو سرسبز بھی بنا رکھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ خود مسلمانوں کی درگا ہوں پر بھی قبضہ کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کے پاس صرف قدیم بزرگوں کی کرامات کی داستانیں ہیں۔ ان کو یہ نہیں معلوم کہ یہ درگاہیں جو قدیم زمانہ میں دینی مرکز تھیں ان کو دوبارہ اس دور کے دینی مراکز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page