Urdu book · میوات کا سفر

چودھواں سفر

Urdu book, p. 187

By Maulana Wahiduddin Khan

آن ۔ ایمان انسانیت کا سب سے اونچا درجہ ہے ۔ جب کہ آدمی خدا کے خوف اور آخرت کی حرص میں بلند اخلاق اور شریفانہ کردار کو اختیار کرتا ہے ۔ اس سے اتر کر آن کا درجہ ہے ۔ اگر کسی کو ایمان کا اعلیٰ مقام حاصل نہ ہو تو انسانیت کا دوسرا درجہ یہ ہے کہ اس کے اندر ”آن“ باقی ہو۔ اگر آن بھی نہ رہے تو اس کے بعد انسانیت کا کوئی درجہ نہیں۔ اس کے بعد وہ مقام ہے جہاں انسان اور حیوان میں کوئی فرق باقی نہیں رہتا۔ حکومت نے میوات کے علاقہ میں جدید طرز کے چار اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہریانہ کی وزیر صحت مسنر شار دارانی نے مارچ کے تیسرے ہفتہ میں فیروز پور جھر کا میں اس سلسلے کے پہلے اسپتال کا افتتاح کیا ۔ یہ میوات کے علاقہ میں بننے والا پہلا سیول اسپتال ہے ۔ ۲۵ بستروں کا یہ اسپتال ۹ لاکھ روپے۔ کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں ایک لاکھ روپے۔ کی قیمت کے سرجیکل اور کلینیکل اور آرہیں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایس ۔ ایس منو چہانے بتایا کہ میوات کے اسپتال کو اپنی کامیابی کے لئے دہرا کام کرنا پڑے گا ۔ ایک علاج کا انتظام ۔ دوسرے لوگوں کو علاج کے لئے آمادہ کر نا ۔ کیونکہ یہ میوؤں کا علاقہ ہے اور میولوگ نئی چیزوں سے ابھی تک مانوس نہیں ہوئے ہیں ۔ میو ایک انتہائی بہادر قوم ہیں ۔ ان کے اندر بہت سے جو ہری اوصاف ابھی تک زندہ ہیں ۔ وہ آج بھی اس پر فخر کرتے ہیں کہ دہلی کے سلاطین اور انگریزوں کی اطاعت کبھی انھوں نے قبول نہیں کی ۔ مگر ان کی تعلیم میں پس ماندگی نے موجودہ زمانہ میں ان کو بہت پیچھے کر دیا ۔ ان کی پس ماندگی کا یہی ایک پہلو نہیں ہے کہ بیسویں صدی میں بھی ان کے یہاں پہلا سول اسپتال ۱ء۱۹۷۳ء میں بن رہا ہے اس سے بھی زیادہ سنگین بات یہ ہے کہ وہ اس قابل نہیں کہ جب حکومت اسپتال کا منصوبہ بنائے تو وہ اس کا ٹھیکہ لے سکیں ، اس کی تعمیر کے لئے‘ اینٹ سیمنٹ ، لوہا سپلائی کر کے تجارتی نفع کمائیں ۔ اس کے اسٹاف میں وہ ڈاکٹر اور میڈیکل افسر بن کر اپنے لئے روزگار حاصل کریں۔ پورے منصوبہ میں ان کا حصہ صرف اتنا ہے کہ وہ وقتی طور پر اس میں مزدوری کر لیں جس کے متعلق انھیں یہ بھی معلوم نہ ہو کہ ٹھیکہ دار نے ان کو ان کی محنت کی پوری مزدوری دی یا اس کا ایک حصہ کاٹ کر اپنی جیب میں رکھ لیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page