Urdu book · میوات کا سفر

پندرہواں سفر

Urdu book, p. 190

By Maulana Wahiduddin Khan

اِنَّ اللَّهَ اشْتَرَىٰ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُم بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ اللہ نے اہلِ ایمان کی جانوں اور مالوں کو جنت کے بدلے میں خرید لیا ہے۔ تو وہ مناکا (الور) جاکر" اماں جی کو دیکھیے اور اگر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ وہ کون سی خدائی نصرت ہے جس سے متعلق قرآن میں کہا گیا ہے وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُم حَفَظَةً وہ اپنے بندوں کے اوپر بالا دست ہے اور تمہارے اوپر نگراں بھیجتا ہے) تو وہ کوٹ قاسم جائے اور وہاں دیکھے کہ جب ایک اکیلے خاندان نے جرات ایمانی سے کام لے کر اسلامی آثار کی حفاظت کا ارادہ کیا تو کس طرح اس کو خدا کی مدد حاصل ہوئی۔ چودھری نثار خاں میں اسلامی حمیت کمال درجہ پر ہے ، اسی کے ساتھ غیر مسلموں سے محبت کمال درجہ پر۔ خان پور میں اب بھی نصف سے زیادہ آبادی مسلمانوں کی ہے اور سب خوش حال حالت میں ہیں۔ کشَن گڑھ میں پہلے مسلمان کافی تھے۔ اب یہ خالی ہو چکا ہے تا ہم دوبارہ کچھ مسلمان یہاں آکر بسنا شروع ہوئے ہیں۔ راج گڑھ پہلے ریاست الور کا صدر مقام تھا۔ یہاں مسلمانوں کی کافی آبادی تھی تقریبا ۱۰ مسجدیں تھیں مگر آج صرف ایک مسجد کے معمولی نشانات باقی ہیں۔ آندہ واڑی ایک گاؤں ہے جو ایک پہاڑی کے کنارے آباد ہے۔ آبادی تقریبا ۶۰ گھروں کی ہے جن میں پندرہ گھر مسلمان ہیں۔ یہاں کسی قسم کا کوئی تعصب نہیں۔ ہندو اور مسلمان بہت اچھی طرح مل کر رہتے ہیں۔ مگر جہالت کی وجہ سے مسلمان دین سے بھی بے خبر ہیں اور دنیا سے بھی۔ ساری بستی میں کوئی ایک مسلمان اردو جاننے والا یا قرآن پڑھنے والا نہیں۔ کوئی مرتا ہے تو نماز جنازہ پڑھانے کے لئے 4 میل دور سے " ملاجی " کو بلا کر لاتے ہیں۔ لوگوں کے نام کچھ مسلمانوں جیسے ہیں۔ اور کچھ اندر، روپلا، دلموٹر جیسے ہیں۔ مردوں کے کانوں میں مرکیا ں نظر آتی ہیں۔ ہم لوگ رات کو یہاں ٹھہرے اور نماز قائم کی۔ لوگوں سے کہ سن کر سات لڑکوں کو تیار کیا کہ وہ ہمارے ساتھ چلیں اور الور کے مدرسہ میں داخل ہو کر پڑھیں مولا نا جمال الدین صاحب نے لڑکوں کے نام میں معمولی تغییر کر کے ان کو با معنی بنا دیا۔ مثلاً جس کا نام اندر تھا اس کو " سکندر" کر دیا جس کا نام امراؤ تھا اس کو " عمر " کر دیا۔ وغیرہ۔ صبح کو ہمارا قافلہ وہاں سے روانہ ہوا تو ادھیڑ عمر کے ایک شخص نے کہا " آپ لوگوں کی برکت سے آج میں نے زندگی میں پہلی بار سجدہ کیا ہے " اس علاقے میں جماعتییں اور دینی شخصیتیں آئیں تو ان کی اصلاح و تعلیم کا کام شروع ہو جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page