Urdu book · میوات کا سفر

پہلا سفر

Urdu book, p. 23

By Maulana Wahiduddin Khan

کو اس حسرت کے ساتھ دیکھتے رہیں کہ کاش آج میں چلنے پھرنے کے قابل ہوتا تو اب تک اس مسجد کو دوبارہ بنا کر کھڑی کر چکا ہوتا ۔ مگر افسوس کہ میں کہیں جانے کے قابل بھی نہیں ۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ گجرات کے ایک مسلمان مسٹر حسن بھائی کالا بھائی نے ایک مندر اور ایک پرائمری اسکول کے لیے تین لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے ۔ مسلمانوں کی خرچ کرنے کی یہ صلاحیت اگر ملی کاموں میں ظاہر ہو نہ صرف الور کی مسجد اور مدرسہ تعمیر ہو جائے ۔ بلکہ ملت کی پوری عمارت دونوں اور ہفتوں میں بن کر کھڑی ہو جائے ۔ (یہاں اب الحمد للہ مسجد اور مدرسہ تعمیر ہو چکا ہے) الور کے قریب ارولی پہاڑ کے اوپر راجہ حسن خاں میواتی کا قلعہ نظر آتا ہے جو پہاڑی کے اوپر اوپر ہر ۴ میل کے رقبہ میں پھیلا ہوا ہے ۔ اس راجہ کے خاندان نے دو سو برس تک میوات کے علاقہ پر حکومت کی تھی۔ اس ریاست کا خاتمہ راجہ حسن خاں میواتی پر ہوا جو پندرہویں صدی عیسوی کے آخر میں بابر کے خلاف لڑتا ہوا مارا گیا ۔ الور میں آج بھی سب سے بلندی پر جو تعمیر نظر آتی ہے وہ اسی مسلمان راجہ حسن خاں میواتی کا قلعہ ہے ۔ مگر اس عظیم الشان قلعہ کی ساری اہمیت گزرے ہوئے ماضی کے ساتھ رخصت ہوگئی ۔ طویل موقع ملنے کے باوجود مسلمان وہ "قلعہ" نہ بنا سکے جو مستقبل کے حالات میں کام دینے والا ہو۔ مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کا انجام دیکھ کر ہم جھنجھلا اٹھتے ہیں ۔ مگر سوچنے کی بات ہے کہ یہ وہی علاقہ تو ہے جہاں ماضی میں ہمارا رعب و ددبہ قائم تھا ۔ پھر کیوں نہ ہم وہ حالات پیدا کر سکے جب کہ مستقبل میں بھی فیصلہ کا سرا ہمارے ہاتھ میں رہنا ۔ یہ دراصل خود اپنی کوتاہی کا مسئلہ ہے نہ کہ دوسرے کے ظلم و سستم کا مسئلہ ۔ اس قلعے کے نیچے ارولی پہاڑ کے دامن میں ایک نیا الور ابھر رہا ہے ۔ جدید طرز کی شاندار عمارتوں کے درمیان عین سڑک کے کنارے ایک وسیع احاطہ ہے جس کے اندر ایک قدیم وضع کی عمارت یتیم کی کسی حالت میں پڑی ہوئی ہے ۔ اس عمارت کے ۲۸ کمرے ہیں ۔ اور اس کے ساتھ ۵ بیگہ زمین ہے ۔ جدید طرز کی بالکل سیدھی سڑک سے گزرتے ہوئے جب آپ اس عمارت کے گیٹ پر پہونچیں تو وہاں ایک لٹکتا ہوا بورڈ آپ کو بتائے گا کہ یہ "میو بورڈنگ" ہے ۔ ۱۹۲۴ کا واقعہ ہے ۔ دیہاتوں کے میو کاشت کاروں نے الور کے راجہ تیج سنگھ سے درخواست

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page