Urdu book · میوات کا سفر
چوتھا سفر
Urdu book, p. 74
By Maulana Wahiduddin Khan
تاجر کے اس جملہ میں بلا شبہ صداقت تھی، البتہ میں اس میں اتنا اضافہ کروں گا کہ سوا ان لوگوں کے جو زیادہ محنت کرنے کے لئے تیار ہوں " میوات میں ایک مثل مشہور ہے۔ " میوم راجب جائنیو حب تیجا ہو جائے " یہ میو قوم کی صحیح تصویر ہے۔ میو ایک بے حد بہادر اور جفا کش قوم ہے ۔ بڑی سے بڑی مار اور برڈے سے بڑے مصائب کو سہہ کر نکل آتی ہے۔ اگر اس قوم کی قوتوں کو استعمال کیا جاسکے تو اس سے اسی طرح کی ایک جاندار قوم ابھر سکتی ہے جیسے کہ جاپانی یا چینی یا جرمن قوم۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader