پانچواں سفر
Urdu book, p. 91
By Maulana Wahiduddin Khan
تقریر بخاری کا انور مفہوم میں اتنا سمجھاہوں جینے کی تمنا سے پہلے مرنے کی تمن کون کرے فارسی شعر کا مطلب یہ ہے کہ جب تک انگریز ہندوستان پر قابض ہے یہاں وہ حالات پیدا نہیں ہو سکتے جس میں آشیانہ بنایا جائے۔ دوسرے شعر کا مطلب یہ ہے کہ انگریز کے مقابلہ میں جو لڑائی جاری ہے وہ بظاہر موت اور آزمائش کی راہ ہے۔ مگر اسی میں قومی زندگی کا راز چھپا ہوا ہے ! ان اشعار میں اپنے ماضی اور حال کو پڑھتے ہوئے ہم کیا سا کے حدود میں داخل ہوئے یہاں میرے استقبال کے لئے میوؤں کے وہ چہرے تھے جن کو آزاد ہندوستان نے صرف مایوسی اور نامرادی کا تحفہ دیا ہے۔ اس علاقہ میں خاص طور پر الور اور بھرت پور کے اضلاع میں آپ گھومیں پھریں تو آپ کو بہت سے ایسے میو ملیں گے جو بتائیں گے کہ ان کے مکانات ان سے چھن گئے، ان کی زمینوں پر دوسرے قابض ہیں، اپنے بنائے ہوئے کنوؤں سے وہ آبپاشی نہیں کر سکتے۔ ۱۹۴۷ء کے ہنگامہ کے بعد اس علاقہ کے دوسرے مقامات کی طرح یہ گاؤں بھی مسلمانوں سے خالی ہو گیا تھا۔ تقریباً ڈیڑھ برس باہر رہنے کے بعد یہ لوگ جمعیۃ علماء کی کوششوں سے اپنے وطن میں واپس ہوئے۔ مگر اس طرح کہ اب بھی وہ اپنے وطن میں بے وطن بنے ہوئے ہیں۔ یہ کیفیت زیادہ تر ”ریاست“ کے علاقہ میں ہوئی ہے۔”انگریز کا علاقہ نسبتاً مسلمانوں کے لئے محفوظ رہا ! ۳ رنبوری کو میں کیسا سا سے باہر نکلا تو گاؤں کے شمال میں ایک بڑا سا کناواں نظر آیا، جس پر کچھ "شتر نار تھی" کام کر رہے تھے۔ معلوم ہوا کہ اس کا نام " گو جلی " ہے۔ اس سے ملحق ۴۱ بیگہ چاہی زمین تھی جو سب کی سب ان میوؤں کی تھی جن کا ایک فرد بھی پاکستان نہیں گیا۔ " اس کنویں کی تعمیر جدید میں، میں نے خود اپنے سر پر پتھر ڈھوئے تھے۔" مولانا جمال الدین صاحب نے کہا۔ مگر یہ کنواں آج اس کے گرد کی ۱۰ ۱۴ بیگھ زمین کے ساتھ شتر نار تھیوں کو دے دیا گیا ہے اور اصل مالکوں کے حصے میں صرف ۲۴ بیگھ زمین آئی ہے ۔ نئے مالکوں کا حال یہ ہے کہ وہ کنوؤں سے دوسروں کو قطعا پانی لینے نہیں دیتے۔ اگر میوان سے اپنے کھیتوں کی آب پاشی کے لئے پانی لینا چاہتے ہیں تو وہ لڑنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ یہاں زمین کی تین بڑی قسمیں ہیں۔ چاہی زمین، نہری زمین، بارانی زمین۔ ایک بیگھ چاہی زمین ۳ بیگھ بارانی زمین کے برابر سمجھی جاتی ہے۔ مولانا جمال الدین کے بڑے بھائی عمر خاں نے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader