Urdu book · میوات کا سفر

پانچواں سفر

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

بتایا کہ اس ۳۱؍۴ بیگھہ چاہی زمین کے بدلے ہم سے ۱۰؍اپ بیگھہ بارانی زمین دوسری جگہ لے لی گئی ہے۔ مگر خود اپنے بنائے ہوئے کنویں سے چند قدم کے فاصلے پر ان کے کھیت ہیں اور وہ اس میں کنویں سے پانی نہیں لے جا سکتے۔" دونوں جگہ ٹوٹو کا ٹوٹو۔ پھر بھی ۱۰؍ اپ بیگھہ زمین کٹ گئیو" عمر خاں نے مایوس کن لہجہ میں کہا۔ ان کی ساری زمین پہلے صرف اپنے گاؤں میں تھی، اب ۷؍ بیگھہ کے بجائے صرف ۴۰؍ بیگھہ زمین ملی ہے اور وہ بھی تین مختلف دیہاتوں میں۔ اسی کے قریب میں نے ایک اور کنواں دیکھا۔ اس کا نام مجھے "بوگین کنواں" بتایا گیا۔ یہ گاؤں کے شمال مغرب میں بستی کے بالکل قریب واقع ہے۔ یہ کنواں اور اس سے ملحق سات بیگھہ زمین میو زمینداروں کی طرف سے مسلمان "بوگیوں" کو معافی میں دی گئی تھی، آج کنواں سمیت یہ پوری زمین "دوسروں" کے قبضہ میں ہے۔ ان کے اصل مالکوں کا پور اخائد ان یہیں موجود ہے۔ مگر ان کو ایک کوڑھ زمین نہیں ملی۔" میں نے ایک اور کنواں دیکھا جو گاؤں کے مشرقی جانب واقع ہے۔ اس کا نام "نیچلی کنواں" ہے۔ چودہ بیگھہ بہترین زمین اس کی سیرابی کے حلقہ میں ہے۔ یہ سب میو خاوندان کی تھی اس کا ایک ایک فرد اب بھی یہاں موجود ہے۔ ان میں کا کوئی ایک شخص بھی پاکستان نہیں گیا۔ مگر اس قیمتی زمین کا ۹؍ بیگھہ ٹکڑا مع کنویں کے شرزنار کھیتیوں کو دے دیا گیا اور صرف ۵؍ بیگھہ زمین میو خاندان کو ملی۔ پرانے مالکوں نے ۴؍ حصہ پر قناعت کر کے چاہا کہ کم از کم کنویں سے انھیں آب پاشی کا موقع حاصل رہے۔ مگر نئے مالک زبردست مزاحم ہوئے۔ میں نے دیکھا کہ میو خاندان کا پانچ بیگھہ کا پلاٹ بالکل کنویں کی دیوار سے ملا ہوا ہے، مگر انھیں خود اپنے بنائے ہوئے کنویں سے آپ پاشی کے لئے پانی لینے کی اجازت نہیں۔ یہی حال اس گاؤں میں آب پاشی کے تمام کنوؤں کا ہوا ہے جن کی مجموعی تعداد نو ہے۔ "ہم کو منع کریں، فوج داری کریں، جھگڑا کرنے کو تیار ہوں" عمر خاں نے کہا۔ جب انھوں نے دیکھا کہ مقامی طور پر ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہو رہی ہیں تو انھوں نے عدالت کی طرف رجوع کیا ، وہ پہلے تحصیل میں مقدمہ لے گئے۔ پھر کلکٹریٹ میں پہنچے۔ اس کے بعد اجمیر میں ریونیو بورڈ میں اپیل کی۔ مگر یہ عدالتی جد و جہد بھی اس طرح ناکام ہوئی کہ کنویں سے محرومی کے ساتھ اپنی گاڑھی کمائی کے مزید دس ہزار روپیہ وہ انصاف کی تلاش میں کھو چکے تھے !

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page