Urdu book · مطالعۂ حدیث

خواتین

Urdu book, p. 254

By Maulana Wahiduddin Khan

مانگنا جاء رجل من الانصار الى النبى صلى الله عليه وسلم فسأله فقال النبى اما فى بيتك شئ قال بلى ، جلس (اى كساء غليظ ) نلبس بعضه ونبسط بعضه وقعب نشرب فيه الماء - قال الرسول أئتنى بهما - فاتاه بهما - فاخذ الرسول بيده وقال من يشترى هذين - قال رجل انا أخذهما بدرهم قال رسول الله من يزيد على درهم - قال رجل انا أخذهما بدرهمين - فاعطاهما اياه واخذ الدرهمين فاعطاهما الانصارى وقال اشتر باحدهما طعاماً فانبذه الى اهلك واشتر بالاخر قدوماً وائتنى به - فاتاه به فشد الرسول فيه عودا بيده ثم قال اذهب فاحتطب وبع ولا ارينك خمسة عشر يوماً - ففعل وجاء وقد اصاب عشرة دراهم فاشترى ببعضهما ثوباً و ببعضهما طعاماً - فقال رسول الله ، هذا خير لك من ان تجئ المسألة نكتة فى وجهك يوم القيامة - انصار میں سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور سوال کیا۔ آپ نے فرمایا کیا تمہارے گھر میں کچھ نہیں۔ اس نے کہا ہاں، ایک موٹا کپڑا ہے جس کا کچھ حصہ ہم اوڑھتے ہیں اور کچھ حصہ بچھاتے ہیں اور ایک بڑا پیالہ ہے جس میں ہم پانی پیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ دونوں چیزیں میرے پاس لے آؤ۔ وہ لے آیا۔ آپ نے ان کو اپنے ہاتھ میں لیا اور فرمایا کہ کون شخص ان دونوں کو خریدتا ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ میں ان کو ایک درہم میں خریدتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ کون ایک درہم پر اضافہ کرتا ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ میں ان کو دو درہم میں لیتا ہوں ۔ آپ نے دونوں چیزیں اسے دے دیں اور اس سے دو درہم لے کر انصاری کو دے دیا اور فرمایا کہ ان میں سے ایک درہم سے کھانے کی چیز خریدو اور اسے اپنے گھر والوں کو دیدو اور دوسرے درہم سے کلہاڑی خریدو اور اس کو میرے پاس لے آؤ۔ وہ آدمی کلہاڑی لے کر آپ کے پاس آیا۔ آپ نے اپنے ہاتھ سے اس میں لکڑی کا دستہ لگایا پھر فرمایا کہ جاؤ اور لکڑی کاٹو اور بیچو اور میں تم کو پندرہ دن تک نہ دیکھوں۔ آدمی نے ایسا ہی کیا۔ پھر وہ آیا اور اس نے دس درہم کمایا تھا۔ اس نے اس کے ایک حصہ سے کپڑا خریدا اور ایک حصہ سے خوراک خریدی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page