اخلاق
Urdu book, p. 77
By Maulana Wahiduddin Khan
کعبہ سے زیادہ قابل احترام یا ایہا الذین آمنوا اجتنبوا کثیرا من الظن ان بعض الظن اثم ولا تجسسوا ولا يغتب بعضکم بعضا ایحب احدکم ان یاکل لحم اخیہ میتا فكرہتموہ واتقوا الله ان الله تواب رحیم (حجرات (۱۲) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لما عرج بی مُرَرْتُ بقوم لہم اظفار من نحاس يخمشون وجوههم وصدورهم فقلت من هؤلاء يا جبريل قال هؤلاء الذين يأكلون لحوم الناس ويقعon في اعراضهم (البوداود) المومن اکرم حرمة من الكعبة (ابن ماجہ) من رد عن عرض اخیہ رد الله عن وجهه النار يوم القيامة (ترندی) اذا حسدت فاستغفر الله واذا ظننت فلا تحقق (طبرانی) يا معشر من آمن بلسانه لا تغتابوا المسلمين ولا تتبعوا عوراتهم فانہ من يتبع عورة اخیہ يتبع الله عورته ومن يتبع الله عورته يفضحه في جون بيته (البوداود) اے ایمان والو، بہت سے گمانوں سے بچو کیونکہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔ اور کسی کا بھید نہ ٹٹولو اور پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کو برا نہ کہو۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے، اس کو تم خود ناگوار سمجھتے ہو۔ اور اللہ سے ڈرو۔ بے شک اللہ معاف کرنے والا، مہربان ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معراج کے سفر میں میرا گزر کچھ لوگوں پر ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے وہ اس سے اپنے منھ اور سینے کھرچ رہے تھے۔ میں نے کہا اے جبریل، یہ کون لوگ ہیں۔ انھوں نے کہا یہ وہ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے تھے اور ان کی عزتوں پر گرتے تھے۔ مومن کعبہ سے زیادہ قابل احترام ہے جس نے اپنے بھائی کی عزت کو بچایا تو اللہ قیامت کے دن اس کے منھ کو آگ سے بچائے گا۔ جب تمھارے اندر حسد پیدا ہو تو اللہ سے معافی مانگو اور جب تم کو کسی کے بارے میں گمان گزرے تو اس کی تحقیق نہ کرو۔ اے ایمان لانے والو مسلمانوں کی برائی بیان نہ کرو۔ اور ان کی پوشیدہ باتوں کے پیچھے نہ پڑو کیونکہ جو اپنے بھائی کی پوشیدہ باتوں کے درپے ہوتا ہے تو خدا اس کی پوشیدہ باتوں کے درپے ہو جاتا ہے اور خدا جس کی پوشیدہ باتوں کے درپے ہو جائے تو وہ ضرور اس کو رسوا کر دیتا ہے خواہ وہ اپنے گھر کے اندر ہو۔ ان من أربى الربا الاستطالة فى عرض المسلم بغير حق (ابو داود) بدترین زیادتی یہ ہے کہ کسی مسلمان کی عزت پر ناحق حملہ کیا جائے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader