مطالعہ قرآن
Urdu book, p. 150
By Maulana Wahiduddin Khan
گے جو کچھ انہوں نے کیا۔ بے شک اللہ دلوں کی بات سے بھی واقف ہے۔ ان کو ہم تھوڑی مدت فائدہ دیں گے۔ پھر ان کو ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ لائیں گے۔ (لقمان ۲۲-۲۴) ہر آدمی کا ایک رخ ہوتا ہے جدھر وہ اپنے پورے فکری اور عملی وجود کے ساتھ متوجہ رہتا ہے۔ مومن وہ ہے جس کا رخ پوری طرح خدا کی طرف ہو جائے۔ مومنانہ زندگی دوسرے لفظوں میں خدا رخ (God-oriented) زندگی کا نام ہے۔ اور غیر مومنانہ زندگی غیر خدا رخ زندگی کا نام۔ جس شخص نے خدا کی طرف رخ کیا اس نے صحیح منزل کی طرف رخ کیا۔ وہ یقیناً اچھے انجام کو پہنچے گا اس کے برعکس جو شخص خدا سے غافل ہو کر کسی اور طرف متوجہ ہو جائے وہ بے ر اور بے منزل ہو لیا۔ اس تو ان کی و ہی زندگی میں کچھ فائدے ہو سکتے ہیں مگر آخرت کی مستقل زندگی میں اس کے لئے عذاب کے سوا اور کچھ نہیں۔ 32-111 جنت والوں کی صفات قرآن میں ارشاد ہوا ہے: ہماری آیتوں پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو ان کے ذریعہ یاد دہانی کی جاتی ہے تو وہ سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں۔ اور وہ تکبر نہیں کرتے۔ ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں۔ وہ اپنے رب کو پکارتے ہیں ڈر سے اور امید سے۔ اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں۔ تو کسی کو خبر نہیں کہ ان لوگوں کے لئے ان کے اعمال کے صلہ میں آنکھوں کی کیا ٹھنڈک چھپارکھی گئی ہے۔ (السجدہ ۱۵-۱۷) ہدایت کے سلسلہ میں سب سے اہم چیز مادہ اعتراف ہے۔ ہدایت صرف ان لوگوں کو ملتی ہے جن کے اندر یہ مزاج ہو کر جب سچائی ان کے سامنے آئے تو وہ فوراً اس کو مان لیں خواہ سچائی بظاہر ایک چھوٹے آدمی کے ذریعہ سامنے آئی ہو، خواہ اس کو ماننا اپنے آپ کو غلط قرار دینے کے ہم

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader