Urdu book · مطالعہ قرآن

رسول کا نمونہ

Urdu book, p. 152

By Maulana Wahiduddin Khan

کامل ثبوت دیا۔ امتحان کا لمحہ آنے سے پہلے بھی وہ حق پر قائم تھے اور امتحان کا لمحہ آنے کے بعد بھی وہ حق پر قائم رہے۔ پھر رسول اور اصحاب رسول کی زندگیاں ہی اس بات کا نمونہ بھی ہیں کہ خدا کے یہاں کسی کا فیصلہ امتحان کے بغیر نہیں کیا جاتا۔ خدا کا طریقہ یہ ہے کہ وہ شدید حالات پیدا کرتا ہے تاکہ سچے اہل ایمان اور جھوٹے دعویدار ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں۔ اس خدائی قانون میں نہ پہلے کسی کا استثناء تھا اور نہ آئندہ کسی کا استثناء ہوگا۔ 33-113 مومن اور مومنات قرآن میں ارشاد ہوا ہے۔ بے شک اطاعت کرنے والے مرد اور اطاعت کرنے والی عورتیں۔ اور ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں۔ اور فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرماں برداری کرنے والی عورتیں۔ اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں۔ اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں ۔ اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں ۔ ان کے لئے اللہ نے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے (الاحزاب ۳۵) قرآن کی اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک مرد اور ایک عورت کو جیسا دیکھنا چاہتا ہے وہ کیا ہے۔ وہ حسب ذیل دس صفات ہیں ۔ اسلام، قنوت، صدق، صبر، خشوع، صدقہ، روزہ، عفت، ذکر اللہ۔ ان دس الفاظ میں اسلامی عقیدہ اور اسلامی کردار کے تمام پہلو سمٹ آئے ہیں۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو اللہ کے یہاں مغفرت اور ایمان کا حق دار ہو اس کو ایسا بننا چاہئے کہ وہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page