Urdu book · مطالعہ قرآن

کائنات کی گواہی

Urdu book, p. 157

By Maulana Wahiduddin Khan

کائنات کی گواہی تعریف خدا کے لئے ہے جس کا وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اسی کی تعریف ہے آخرت میں اور وہ حکمت والا جاننے والا ہے۔ وہ جانتا ہے جو کچھ زمین کے اندر داخل ہوتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے اور وہ رحمت والا بخشنے والا ہے۔ (سبا ا۔ ۲) کائنات اپنے خالق کا تعارف ہے اس کی ہیبت ناک وسعت خالق کی عظمت کو بتاتی ہے اس کا حد کمال تک موزوں ہونا بتاتا ہے کہ اس کا پیدا کرنے والا ایک کامل و مکمل ہستی ہے، اس کے تمام اجزاء کا حد درجہ توافق کے ساتھ عمل کرنا ثابت کرتا ہے کہ اس کا چلانے والا انتہائی حد تک حکیم و علیم ہے۔ کائنات کا انسان کے لئے مکمل طور پر سازگار ہونا ظاہر کرتا ہے کہ اس کا خالق اپنی مخلوقات کے لئے بے حدرحیم و کریم ہے۔ جو شخص کائنات پر غور کرے گا وہ خدا کے جلال و کمال کے احساس سے سرشار ہو جائے گا ۔ وہ یقین کر لے گا کہ ازل سے ابد تک تمام عظمتیں صرف ایک خدا کے لئے ہیں۔ اس کے سوا کسی اور کے لئے نہیں۔ کائنات کے مختلف اجزاء میں ہم آہنگی اور کسی داخلی ٹکراؤ کے بغیر ان کا مسلسل چلتے رہنا اور ان کی سرگرمیوں کا ہمیشہ مفید نتیجہ پیدا کرنا، اس قسم کے واقعات خود اپنی ذات میں اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کا ئنات کا ایک خالق ہے اور اسی کے ساتھ وہ علیم اور حکیم اور خبیر اور رحیم اور غفور ہے۔ کائنات اپنے خالق کے وجود کا بھی ثبوت ہے اور اسی کے ساتھ اس خالق کے صفات کمال کا تعارف بھی۔ 34-119 کائنات نشانیان اور جنہوں نے انکار کیا وہ کہتے ہیں ، کیا ہم تم کو ایک ایسا آدمی بتائیں جو تم کو خبر دیتا ہے کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page