Urdu book · مطالعہ قرآن

کائنات کی گواہی

Urdu book, p. 164

By Maulana Wahiduddin Khan

کربوں سال گزرنے کے باوجود ان کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہوتا ان میں سے ہر ایک اتنی زیادہ سمت کے ساتھ گردش کر رہا ہے کہ پیشگی طور پر اس کا ٹھیک ٹھیک تعین کیا جا سکتا ہے۔ اس قسم کی نشانیاں واضح طور پر اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ کائنات ایک عظیم ہستی کے کنٹرول میں ہے۔ اس کے بغیر موجودہ کائنات کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ 36-127 سفر کی سواریاں اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا۔ اور ہم نے ان کے لئے اسی کے مانند اور چیزیں پیدا کیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں۔ اور اگر ہم چاہیں تو ان لو غرق کردیں ۔ پھر نہ کوئی ان کی فریاد سننے والا ہو اور نہ وہ بچائے جا سکیں۔ مگر یہ ہماری رحمت ہے اور ان کو ایک وقت معین تک فائدہ دینا ہے (یس ۴۱۔ ۴۴) ہماری دنیا میں خشکی بھی ہے اور سمندر بھی۔ اور ہمارے اوپر وسیع فضا بھی۔ خدا نے اس دنیا میں ایسے امکانات رکھ دئے ہیں کہ آدمی تینوں میں سے کسی حصہ میں بھی سفر سے عاجز نہ ہو۔ وہ خشکی اور پانی اور فضا میں یکساں طور پر سفر کرسکے۔ یہ تمام سفر خدا کے قائم کردہ فطری نظام کے تحت معین ہوئے ہیں۔ اگر خدا اپنے اس نظام کو واپس لے لے تو کوئی بھی سفر انسان کے لئے ممکن نہ رہے۔ یہ انسان کے لئے اتنی بڑی رحمت ہے کہ انسان اگر اس پر غور کرے تو وہ خدا کے احسان سے اتنا زیادہ سرشار ہو کہ وہ اپنے آپ کو خدا کے آگے ڈال دے اور کبھی سرکشی کا طریقہ اختیار نہ کرے۔ 36-128 جنت کی دنیا بے شک جنت کے لوگ آج اپنے مشغولوں میں خوش ہوں گے۔ وہ اور ان کی بیویاں، سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے۔ ان کے لئے وہاں میوے ہوں گے اور ان

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page