تاریخ کی گواہی
Urdu book, p. 179
By Maulana Wahiduddin Khan
والوں کے لئے۔ پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہو اور وہ دھواں تھا پھر اس نے آسمان اور زمین سے کہا کہ تم دونوں آؤ خوشی سے یا نا خوشی سے۔ دونوں نے کہا کہ ہم خوشی سے حاضر ہیں۔ پھر اس نے دو دن میں اس کے سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس کا حکم بھیج دیا۔ اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے زینت دی۔ اور اس کو محفوظ کر دیا۔ یہ عزیز و علیم کی منصوبہ بندی ہے۔ (حم السجدہ ۹۔۱۲) کائنات کا علمی مطالعہ بتاتا ہے کہ اس کی تخلیق کئی دوروں میں تذریجی طور پر ہوئی ہے۔ تدریجی تخلیق دوسرے لفظوں میں منصوبہ بند تخلیق ہے۔ اور جب کائنات کی تخلیق منصوبہ بند انداز میں ہوئی ہے تو یقینی ہے کہ اس کا ایک منصوبہ ساز ہو جس نے اپنے مقرر منصوبہ کے تحت اس کو ارادہ بنایا ہو۔ اسی طرح یہاں زمین کے اوپر جگہ جگہ پہاڑ ہیں جو زمین کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس دنیا میں مزدوروں قسم کے دی حیات ہیں۔ ہر ایک والک ررس دہرارہے۔ ہر ایک کارٹس اس طرح کامل نظم کے ساتھ موجود ہے کہ جس کو جو روزی درکار ہے وہ اپنے قریب ہی اس کو پالیتہا ہے۔ اسی طرح کائنات کا مطالعہ بتاتا ہے کہ تمام چیزیں ابتداء منتشر ایٹم کی صورت میں تھیں ۔ پھر وہ مجتمع ہو کر الگ الگ اشیاء کی صورت میں متشکل ہو گئیں۔ اسی طرح کائنات کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وسیع کائنات کی تمام چیزیں ایک ہی قانون فطرت میں نہایت محکم طور پر جکڑی ہوئی ہیں۔ یہ مشاہدات واضح طور پر ثابت کرتے ہیں کہ کائنات کا خالق علیم و خبیر ہے۔ وہ قوت اور غلبہ والا ہے۔ پھر دوسرا کون ہے جس کو انسان اپنا معبود قرار دے۔ 41-145 کھال کی گواہی اور جس دن اللہ کے دشمن آگ کی طرف جمع کئے جائیں گے، پھر وہ جدا جدا کئے جائیں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس آجا ئیں گے۔ ان کے کان ان کی آنکھیں اور ان کی کھال ان پر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔ وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے، تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader