Urdu book · مطالعہ قرآن

تاریخ کی گواہی

Urdu book, p. 180

By Maulana Wahiduddin Khan

دی۔ وہ کہیں گے کہ ہم کو اسی اللہ نے گویائی دی ہے جس نے ہر چیز کو گویا کر دیا ہے۔ اور اسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا اور اسی کے پاس تم لائے گئے ہو۔ اور تم اپنے کو اس سے چھپانہ سکتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی دیں۔ (حم السجدہ ۱۹-۲۲) قرآن میں بتایا گیا ہے کہ قیامت کے دن انسان کی کھال اور اس کے اعضاء اس کے اعمال کی گواہی دیں گے۔ موجودہ زمانہ میں نطقِ جلدی (skin speech) کے سائنسی نظریہ نے اس کو واقعاتی طور پر ثابت کر دیا ہے۔ اب خود انسانی علم کے تحت معلوم ہو گیا ہے کہ آدمی کا ہر بول اس کے جسم کی کھال پر مرسم ہو تا رہتا ہے۔ اور اس کو دوبارہ اسی طرح سنا جا سکتا ہے جس طرح مشینی طور پر ریکارڈ کی ہوئی آواز کو دوبارہ سنا جاتا ہے۔ یہی غلط فہمی آدمی کے اندر سرکشی پیدا کرتی ہے۔ اگر آدمی جان لے کہ خدا ہر لمحہ اس کو دیکھ رہا ہے تو اس کا سارا رویہ بالکل بدل جائے۔ 41-146 خدا کا حق اور اس کی نشانیوں میں سے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند۔ تم سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے۔ اگر تم اسی کی عبادت کرنے والے ہو۔ پس اگر وہ تکبر کریں تو جو لوگ تیرے رب کے پاس ہیں وہ شب و روز اسی کی تسبیح کرتے ہیں اور وہ کبھی نہیں تھکتے۔ (حم السجدہ ۳۷-۳۸) انسان کی سب سے بڑی گمراہی اس کی ظاہر پرستی ہے۔ قدیم زمانہ کے انسان کو سورج اور چاند اور ستارے سب سے زیادہ نمایاں نظر آئے۔ اس لئے اس نے ان مظاہر کو خدا سمجھ لیا اور ان کو پوجنا شروع کر دیا۔ موجودہ زمانہ میں مادی تہذیب کی جگمگاہٹ لوگوں کو نمایاں دکھائی دے رہی ہے اس لئے اب مادی تہذیب کو وہ مقام دے دیا گیا ہے جو قدیم زمانہ میں سورج اور چاند کو حاصل

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page