Urdu book · مطالعہ قرآن

تاریخ کی گواہی

Urdu book, p. 182

By Maulana Wahiduddin Khan

مفہوم میں نہیں لیتا، بلکہ اس میں ٹیڑھ نکال کر اس کو منحرف کر دیتا ہے۔ اس طرح خدا کی رہنمائی اس کے ذہن کا جزء نہیں بنتی۔ وہ اس کی روح کو غذا دینے والی ثابت نہیں ہوتی۔ خدا کی رہنمائی کو سیدھی طرح قبول کرنے والوں کے لئے جنت کا انعام ہے اور خدا کی رہنمائی میں ٹیڑھا مفہوم نکالنے والوں کے لئے جہنم کا عذاب۔ 41-148 آفاق و انفس کی گواہی ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے آفاق میں اور خود ان کے اندر بھی۔ یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہو جائے گا کہ یہ قرآن حق ہے۔ اور کیا یہ بات کافی نہیں کہ تیرا رب ہر چیز کا گواہ ہے۔ سن لو، یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں ، سن لو ، وہ ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ (حم السجدہ ۵۴-۵۳) دنیا میں جتنے انسان بڑے بڑے دعووں کے ساتھ اٹھے ہیں ، ان سب کی کہانی حال کی کہانی ہے ، کسی کی کہانی بھی مستقبل کی کہانی نہیں۔ کسی کا مستقبل بھی اس کے حال کی تصدیق کرنے والا نہ بن سکا۔ ایسی دنیا میں تقریباً ڈیڑھ ہزار سال پہلے یہ پیشین گوئی کی گئی کہ قرآن کے بعد ظاہر ہونے والے واقعات و حقائق قرآن کی تصدیق کرتے چلے جائیں گے۔ قرآن آئندہ آنے والے تمام زمانوں میں اپنی صداقت کو نہ صرف باقی رکھے گا بلکہ مزید واضح اور مدلل کرتا چلا جائے گا۔ قرآن ہمیشہ وقت کی کتاب رہے گا۔ یہ بات حیرت انگیز طور پر صد فی صد درست ثابت ہوئی ہے، علمی تحقیقات، تاریخی واقعات، زمانی انقلابات، سب قرآن کے حق میں جمع ہوتے چلے گئے۔ حتیٰ کہ آج غیر مسلم محققین بھی گواہی دے رہے ہیں کہ قرآن اپنی نادر خصوصیات کی بنا پر خود اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خدا کی کتاب ہے۔ کسی انسانی تصنیف میں ایسی ابدی خصوصیات پائی نہیں جاسکتیں۔ اس کھلی ہوئی حقیقت کے باوجود جو لوگ قرآن کی صداقت کے آگے نہ جھکیں وہ صرف یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان کی بے خوفی کی نفسیات نے ان کو غیر سنجیدہ بنا دیا ہے۔ کیونکہ غیر سنجیدہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page