Urdu book · مطالعہ قرآن

تاریخ کی گواہی

Urdu book, p. 183

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان ہی سے اس قسم کی غیر معقول روش ظاہر ہو سکتی ہے کہ وہ کھلے کھلے شواہد کو دیکھے اور اس کے باوجود اس کا اقرار نہ کرے۔ 42-149 بعثت محمدی اور ہم نے اسی طرح تمہاری طرف عربی قرآن اتارا ہے تاکہ تم مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس والوں کو ڈراؤ اور ان کو جمع ہونے کے دن سے ڈراؤ جس کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ آگ میں (الشوریٰ ۷) پیغمبر کی دعوت کا اصل نشانہ یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کو اس حقیقت سے آگاہ کر دیا جائے کہ آخر کار وہ خدا کے سامنے حاضر کئے جانے والے ہیں۔ اس کے بعد لوگوں کے عمل کے مطابق کسی کے لئے ابدی جنت کا فیصلہ ہوگا اور کسی کے لئے ابدی جہنم کا۔ رسول اللہ ﷺ اسی حقیقت سے آگاہ کرنے کے لئے آئے۔ آپ کی بعثت کے دو دور ہیں ایک براہ راست، دوسرا، بالواسطہ۔ آپ کی براہ راست بعثت مکہ اور اطراف مکہ کے لئے تھی۔ اس کی تکمیل آپ نے خود اپنی زندگی میں فرمادی۔ آپ کی بالواسطہ بعثت بواسطہ امت تمام عالم کے لئے ہے۔ آپ کی یہ دوسری بعثت جاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گی۔ رسول اللہ ﷺ نے اہل عرب کے سامنے عربی زبان میں اپنا پیغام پہنچایا۔ آپ کے بعد آپ کی امت کو بھی آپ کی نیابت میں اسی اصول پر اپنا دعوتی فریضہ انجام دینا ہے۔ اس کو ہر قوم کے سامنے اس کی اپنی زبان میں حق کا پیغام پہنچانا ہے۔ جب تک کسی قوم کو اس کی اپنی زبان میں پیغام نہ پہنچایا جائے اس پر پیغام رسانی کا حق ادانہ ہوگا۔ 42-150 خدا کی عدالت اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی امت بنا دیتا۔ لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page