Urdu book · مطالعہ قرآن

تاریخ کی گواہی

Urdu book, p. 184

By Maulana Wahiduddin Khan

داخل کرتا ہے اور ظالموں کا کوئی حامی و مددگار نہیں۔ کیا انہوں نے اس کی سوا دوسرے کار ساز بنا رکھے ہیں۔ پس اللہ ہی کار ساز ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اور جس کسی بات میں تم اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے۔ وہی اللہ میرا رب ہے، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔ (الشورىٰ ۸- ۱۰) انسان کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک غیر معمولی رحمت کا دروازہ کھولا ہے جو کسی اور کے لئے نہیں کھولا۔ وہ ہے خود اپنے ارادہ سے اللہ کی ہدایت کو اختیار کرنا۔ اور اس کے نتیجہ میں اللہ کے غیر معمولی انعام کا مستحق بننا۔ لوگوں کا مختلف راستے اختیار کرنا اسی آزادی کی قیمت ہے۔ یہ اختلاف یقیناً ایک ناپسندیدہ چیز ہے مگر اس قیمتی انسان کو چننے کی اس کے سوا کوئی دوسری صورت نہیں۔ خدا نے اگرچہ انسان کو آزاد پیدا کیا ہے ۔ مگر اس کی ہدایت کے لئے انسان کے اندر اور اس کے باہر اتنا زیادہ سامان رکھا گیا ہے کہ اگر آدمی واقعۂ سنجیدہ ہو تو وہ کبھی غلط راستہ اختیار نہ کرے ۔ ایسی حالت میں جو لوگ غلط راستہ اختیار کریں وہ بہت بڑے ظالم ہیں۔ وہ خدا کے یہاں ہر گز معافی کے قابل نہ ٹھہریں گے۔ اہل حق اور اہل باطل کے درمیان دنیا میں جو اختلاف پیدا ہوتا ہے اس کا آخری فیصلہ دنیا میں نہیں ہو سکتا۔ دنیا کا حال یہ ہے کہ یہاں ہر آدمی اپنے موافق الفاظ پالیتا ہے، یہاں یہ ممکن ہے کہ جھوٹ کو بھی سچ کے روپ میں ظاہر کیا جاسکے۔ مگر یہ صرف موجودہ زندگی کے مرحلہ تک ہے، جہاں انسان کا مقابلہ انسان سے ہے۔ اگلی زندگی میں انسان کا مقابلہ خدا سے ہوگا۔ وہاں کسی کے لئے یہ ناممکن ہو جائے گا کہ اپنے آپ کو پر فریب الفاظ کے پردہ میں چھپاسکے۔ 42-151 دنیا اور آخرت اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ وہ جس کو چاہتا ہے روزی دیتا ہے۔ اور وہ قوت والا، زبردست ہے۔ جو شخص آخرت کی کھیتی چاہے ہم اس کو اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے۔ اور جو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page