Urdu book · مطالعہ قرآن

مطالعہ قرآن

Urdu book, p. 196

By Maulana Wahiduddin Khan

اور چیز کو اپنا سہارا بنائے وہ سہارا آخرت کے دن اس سے برات کرے گانہ کہ وہ اس کا مددگار بنے۔ 46-164 آسمانی کتابیں اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب تھی رہنما اور رحمت۔ اور یہ ایک کتاب ہے جو اس کو سچا کرتی ہے۔ عربی زبان میں، تاکہ وہ ان لوگوں کو ڈرائے جنہوں نے ظلم کیا۔ اور وہ خوش خبری ہے نیک لوگوں کے لئے۔ بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے، پھر وہ اس پر جمے رہے تو ان لوگوں پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ یہی لوگ جنت والے ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے، ان اعمال کے بدلے جو وہ دنیا میں کرتے تھے (الاحقاف ۱۲۔ ۱۴) قرآن میں اور دوسری آسمانی کتابوں میں ایک فرق یہ ہے کہ پچھلی آسمانی کتابیں اپنے بعد ایک اور کتاب کی اور اسی طرح ایک اور نبی کے آنے کی خبر دیتی ہیں جب کہ قرآن صاف طور پر اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ وہ آخری آسمانی کتاب ہے، پیغمبر اسلام کے بعد کوئی اور پیغمبر آنے والا نہیں ہے اس لیے یہ بھی ممکن نہیں کہ قرآن کے بعد کوئی اور نئی کتاب آنے اور اس کی نبوت پر والا ہیں۔ اس نے یہ بھی من ہنس لے کہ قرآن کے بعد لوئی اور کتاب آسمان سے نازل ہو۔ یہ فرق اپنے آپ ثابت کرتا ہے کہ پچھلی آسمانی کتابوں کی حیثیت انسان کے لئے آخری ہدایت نامہ کی نہیں۔ یہ کتابیں صرف پچھلے قافلہ انسانی کے لئے تھیں۔ قرآن کے نزول کے بعد ان کا دور ہدایت ختم ہو گیا۔ اب انسان جس دور ہدایت میں ہے اس میں انسان کے لئے صرف ایک ہی کتاب ہدایت الہی کا ماخذ ہے۔ یہ کتاب قرآن ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ قرآن پچھلی آسمانی کتابوں کے لئے ناسخ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یعنی ان کے دور کو منسوخ کر دینے والا۔ 46-165 فطرت کا نظام اور ہم نے انسان کو حکم دیا کہ وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرے۔ اس کی ماں نے تکلیف کے ساتھ اس کو پیٹ میں رکھا۔ اور تکلیف کے ساتھ اس کو جنا۔ اور اس کا دودھ چھڑانا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page