آسمانی کتابیں
Urdu book, p. 207
By Maulana Wahiduddin Khan
رہے۔ وہ بدگمانی کو اپنے ذہن میں داخل نہ ہونے دے۔ آپ کو کسی سے بدگمانی ہو جائے تو آپ اس سے مل کر گفتگو کر سکتے ہیں۔ مگر یہ سخت غیر اخلاقی فعل ہے کہ کسی کی غیر موجودگی میں اس کو برا کہا جائے جب کہ وہ اپنی صفائی کے لئے وہاں موجود نہ ہو۔ وقتی طور پر کبھی آدمی سے اس قسم کی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ لیکن اگر وہ اللہ سے ڈرنے والا ہے تو وہ اپنی غلطی پر ڈھیٹ نہیں ہوگا۔ اس کا خوفِ خدا اس کو فوراً اپنی غلطی پر متنبہ کرے گا۔ وہ اپنی روش کو چھوڑ کر اللہ سے معافی کا طالب بن جائے گا۔ کسی کی غیر موجودگی میں اس کو برا کہنا بلاشبہ سخت غیر اخلاقی فعل ہے۔ مگر اس کا تعلق شخصی برائی سے ہے، نہ کہ نظریاتی غلطی سے۔ اگر ایک شخص کوئی نظریاتی غلطی کرے اور اس کو چاپ کر پھیلائے تو یقیناً اس کارد کیا جائے گا، خواہ وہ مقامِ تردید پر موجود ہویا نہ ہو۔ 49-173 فرق و اختلاف اے لوگو، ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا۔ اور تم کو قوموں اور خاندانوں میں تقسیم کر دیا تا کہ ایک دوسرے کو پہچانو۔ بے شک اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ پر ہیز گار ہے۔ بے شک اللہ جاننے والا، خبر رکھنے والا ہے۔ (الحجرات ۱۳) انسانوں کے درمیان مختلف قسم کے فرق ہوتے ہیں۔ کوئی سفید ہے اور کوئی کالا۔ کوئی ایک نسل سے ہے اور کوئی دوسری نسل سے۔ کوئی ایک جغرافیہ سے تعلق رکھتا ہے اور کوئی دوسرے جغرافیہ سے یہ تمام فرق صرف تعارف کے لئے ہیں نہ کہ امتیاز کے لئے۔ اکثر خرابیوں کا سبب یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس قسم کے ظاہری اختلاف کی بنا پر ایک دوسرے کے درمیان درجے کے اعتبار سے فرق کرنے لگتے ہیں۔ اس سے وہ تفریق اور تعصب وجود میں آتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔ تمام انسان اپنے آغاز کے اعتبار سے ایک ہیں۔ ان میں امتیاز کی اگر کوئی بنیاد ہے تو وہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader