سیاسی اقتدار
Urdu book, p. 217
By Maulana Wahiduddin Khan
اس دنیا کا بیشتر حصہ ستاروں پر مشتمل ہے جو سراپا آگ ہیں۔ جنات اسی آگ کے مادہ سے بنائے گئے ہیں۔ مگر انسان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہ خصوصی معاملہ ہے کہ اس کو ”مٹی“ سے بنایا گیا ہے جو وسیع کائنات میں انتہائی نادر چیز ہے۔ زمین ساری کائنات میں ایک انوکھا استثناء ہے۔ یہاں وہ تمام اسباب حد درجہ توازن اور تناسب کے ساتھ مہیا کئے گئے ہیں جن کے ذریعہ انسان جیسی مخلوق کے لئے رہنا اور تمدن کی تعمیر کرنا ممکن ہو سکے۔ انہی انتظاما ت میں سے ایک انتظام زمین میں مشرقین اور مغربین کا ہونا ہے۔ جاڑے کے موسم میں سورج کے طلوع و غروب کے مقامات دوسرے ہوتے ہیں۔ اور گرمی کے موسم میں دوسرے۔ اس لحاظ سے اس کے مشرق و مغرب کئی ہو جاتے ہیں۔ یہ موسمی فرق فضا میں زمین کے محوری جھکاؤ (axial tilt) کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ جھکاؤ کائنات کا ایک انتہائی انوکھا واقعہ ہے اور اس سے بے شمار تمدنی فائدے انسان کو حاصل ہوتے ہیں۔ ناقابلِ قیاس حد تک وسیع کائنات میں انسان اور زمین کا یہ استثناء خدا کی نعمت و قدرت کا ایسا عظیم معاملہ ہے کہ انسان کسی بھی طرح اس کا شکر ادا کرنے پر قادر نہیں۔ 56-186 نظامِ خداوندی ہم نے تم کو پیدا کیا ہے۔ پھر تم تصدیق کیوں نہیں کرتے۔ کیا تم نے غور کیا اس چیز پر جو تم ٹپکاتے ہو۔ کیا تم اس کو بناتے ہو یا ہم ہیں بنانے والے۔ ہم نے تمہارے درمیان موت مقدر کی ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں کہ تمہاری جگہ تمہارے جیسے پیدا کر دیں اور تم کو ایسی صورت میں بنا دیں جن کو تم جانتے نہیں۔ اور تم پہلی پیدائش جانتے ہو پھر کیوں سبق نہیں لیتے۔ کیا تم نے غور کیا اس چیز پر جو تم بولتے ہو۔ کیا تم اس کو اگاتے ہو یا ہم ہیں اگانے والے۔ اگر ہم چاہیں تو اس کو ریزہ ریزہ کر دیں۔ پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ۔ ہم تو تاوان میں پڑ گئے۔ بلکہ ہم بالکل محروم ہو گئے۔ کیا تم نے غور کیا اس پانی پر جو تم پیتے ہو۔ کیا تم نے اس کو بادل سے اتارا ہے۔ یا ہم ہیں اتارنے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader