سیاسی اقتدار
Urdu book, p. 219
By Maulana Wahiduddin Khan
اور مال اور اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے کہ بارش کہ اس کی پیداوار کسانوں کو اچھی معلوم ہوتی ہے۔ پھر وہ خشک ہو جاتی ہے۔ پھر تو اس کو زرد دیکھتا ہے، پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے۔ اور آخرت میں سخت عذاب ہے اور اللہ کی طرف سے معافی اور رضامندی بھی۔ اور دنیا کی زندگی دھوکہ کی پونجی کے سوا اور کچھ نہیں۔ دوڑو اپنے رب کی معافی کی طرف اور ایسی جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان اور زمین کی وسعت کے برابر ہے۔ وہ ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائیں، یہ اللہ کا فضل ہے، وہ اس کو دیتا ہے جسے وہ چاہتا ہے اور اللہ بڑا فضل کرنے والا ہے (الحدید ۲۰-۲۱) دنیا میں اللہ نے آخرت کی مثالیں قائم کر دی ہیں۔ ان میں سے ایک مثال کھیتی کی ہے۔ ہستی جب پانی پا کر تیار ہوئی ہے تو تھوڑے دنوں کے لئے اس کی سرسبزی نہایت پرکشش معلوم ہوتی ہے۔ مگر بہت جلد گرم ہوائیں چلتی ہیں۔ ساری سرسبزی اچانک ختم ہو جاتی ہے۔ اور پھر اس کو کاٹ کر اسے چور چور کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح موجودہ دنیا کی رونق بھی چند روزہ ہے۔ آدمی اس کو پا کر دھوکے میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ وہ اسی کو سب کچھ سمجھ لیتا ہے۔ مگر اس کے بعد جب وہ خدا کی طرف لوٹایا جائے گا تو اس پر کھلے گا کہ دنیا کی رونقوں کی کوئی حقیقت نہ تھی۔ دنیا محض وقتی ہے، اور آخرت کامل اور دائمی۔ 57-188 صحیح ردِ عمل کوئی مصیبت نہ زمین میں آتی ہے اور نہ تمہاری جانوں میں مگر وہ ایک کتاب میں لکھی ہوئی ہے اس سے پہلے کہ ہم ان کو پیدا کریں، بیشک یہ اللہ کے لئے آسان ہے تاکہ تم غم نہ کرو اس پر جو تم سے کھویا گیا۔ اور نہ اس چیز پر فخر کرو جو اس نے تم کو دیا، اور اللہ اترانے والے فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا جو کہ بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کی تعلیم دیتے ہیں۔ اور جو شخص اعراض کرے گا تو اللہ بے نیاز ہے خوبیوں والا ہے (الحدید ۲۲-۲۴)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader