سیاسی اقتدار
Urdu book, p. 221
By Maulana Wahiduddin Khan
نظر میں حقیر بنانے کے ہم معنی ہوتا ہے۔ حق کی حمایت میں بولنے میں یہ اندیشہ لگا رہتا ہے کہ آدمی اپنے گروہ سے کٹ جائے گا۔ حق کا ساتھ دینا صرف اس قیمت پر ہوتا ہے کہ آدمی اپنے مفادات کی پروانہ کرے۔ حق کی جانب کھڑے ہونے میں آدمی تنہا ہو جاتا ہے اور حق کی جانب کھڑے نہ ہونے میں اس کو امید ہوتی ہے کہ عوام کی بھیڑ اس کا ساتھ دے گی۔ حق کی حمایت کرنے میں زندگی کا نقشہ بگڑتا ہوا نظر آتا ہے۔ اور حق کی حمایت نہ کرنے میں یہ امید ہوتی ہے کہ زندگی کے تمام معاملات درست رہیں گے۔ حدید (لوہا) اس دنیا میں استحکام کی علامت ہے۔ لوہا اس بات کا عملی سبق ہے کہ آدمی کو چاہئے کہ وہ زندگی کے امتحان میں لوہے کی طرح مستحکم رہے، وہ حدیدی کردار کے ساتھ خدا کے دین کا حامی بنار ہے۔ خدا کی نگرانی کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے کوئی کیا تم نے دیکھا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ کوئی سرگوشی تین آدمیوں کی نہیں ہوتی جس میں چوتھا اللہ نہ ہو۔ اور نہ پانچ کی ہوتی ہے جس میں چھٹا نہ ہو۔ اور نہ اس سے کم کی اور نہ اس سے زیادہ کی۔ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں بھی وہ ہوں، پھر وہ ان کو ان کے کئ سے آگاہ کرے گا قیامت کے دن۔ بے شک اللہ ہر بات کا علم رکھنے والا ہے (المجادلہ ۸) کائنات اپنے انتہائی پیچیدہ نظام کے ساتھ یہ گواہی دے رہی ہے کہ وہ ہر آن کسی بالاتر طاقت کی نگرانی میں ہے۔ اگر یہ مسلسل نگرانی نہ ہو تو دنیا اپنی موجودہ با معنی حیثیت میں باقی نہ رہے۔ کائنات میں نگرانی کی شہادت یہ ثابت کرتی ہے کہ انسان بھی مسلسل طور پر اپنے خالق کی نگرانی میں ہے۔ جب بقیہ کائنات خالق کی زیر نگرانی ہے تو انسان اپنے خالق کے زیر نگرانی کیوں نہ ہوگا۔ ایسی حالت میں حق کے خلاف خفیہ سرگر میاں دکھانا صرف ایسے اندھے لوگوں کا کام ہو سکتا ہے جو خدا سے بے خوف ہوں، وہ خدا کی صفتوں کو نہ براہ راست طور پر ملفوظ قرآن میں پڑھ سکیں اور نہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader