Urdu book · مطالعہ قرآن

انسان کا مستقبل

Urdu book, p. 225

By Maulana Wahiduddin Khan

جاتا، اور یہ مثالیں ہم لوگوں کو لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سوچیں۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والا، وہ بڑا مہربان ہے۔ نہایت رحم والا ہے۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ بادشاہ، سب عیبوں سے پاک، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان، غالب، زور آور، عظمت والا، اللہ اس شرک سے پاک ہے جو لوگ کر رہے ہیں۔ وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا، وجود میں لانے والا، صورت گری کرنے والا، اسی کے لئے ہیں سارے اچھے نام۔ ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی تسبیح کر رہی ہے۔ اور وہ زبردست ہے، حکمت والا ہے۔ (الحشر ۲۱۔۲۴) قرآن اس عظیم حقیقت کا اعلان ہے کہ انسان آزاد نہیں ہے بلکہ اس کو اپنے تمام اعمال کی جواب وہی اللہ کے سامنے کرنی ہے جو انتہائی طاقت ور ہے۔ وہ ہر ایک کے اعمال کو بذات خود اسی رب کے سامنے حاضر ہونا ہے۔ وہ اپنے نامہ اعمال کو لے کر دنیا سے رخصت ہونے والا ہے۔ مگر پوری طرح دیکھ رہا ہے۔ یہ بحرانی میں ہے کہ پہاڑ تک لرزا دینے کے لئے کافی ہے۔ مگر انسان اتنا غافل اور بے حس ہے کہ وہ اس ہولناک خبر کو سن کر بھی نہیں تڑپتا۔ اللہ کے اسماء جو یہاں بیان کئے گئے ہیں وہ ایک طرف اللہ کی ذات کا تعارف ہیں۔ دوسری طرف وہ بتاتے ہیں کہ وہ ہستی کیسی عظیم ہستی ہے جو انسانوں کی خالق ہے اور ان کے اوپر ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ اگر آدمی کو واقعۃً اس کا احساس ہو جائے تو وہ اللہ کی حمد و تسبیح میں سراپا غرق ہو جائے گا۔ کائنات اپنی تخلیقی معنویت کی صورت میں خدا کی صفات کا آئینہ ہے۔ وہ خود حمد و تسبیح میں مصروف ہو کر انسان کو بھی حمد و تسبیح کا سبق دیتی ہے۔ 60-195 اخلاقی حدود اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے نہیں روکتا جنہوں نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی۔ اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا کہ تم ان سے بھلائی کرو اور تم ان کے ساتھ انصاف کرو۔ بے شک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ اللہ بس ان لوگوں سے تم کو منع کرتا ہے جو دین کے معاملہ میں تم سے لڑے اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا۔ اور تمہارے نکالنے میں مدد

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page