زیر نظر کتاب کی ترتیب
Urdu book, p. 22
By Maulana Wahiduddin Khan
زیر نظر کتاب کی ترتیب زیر نظر مجموعہ (مطالعہ قرآن) کی ترتیب یہ ہے کہ اس میں قرآن کی تمام ۱۱۴ سورتوں سے کچھ نہ کچھ آیات لی گئی ہیں۔ آیات کے معاملہ میں انتخاب کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ مگر سورتوں کے معاملہ میں نہیں۔ مجموعی طور پر اس کتاب کے کل ۲۵۴ اجزاء ہیں۔ قارئین کی سہولت کے لئے ہر جزء یا مضمون (item) کو اس طرح درج کیا گیا ہے کہ اس کے اوپر پہلے سورہ نمبر اور سلسلہ نمبر ہوتا ہے اور پھر اس کے نیچے زیر تشریح آیت کا عنوان۔ اسی کے ساتھ ہر حوالہ کا آیت نمبر بھی ترجمہ کے آخر میں درج کیا گیا ہے۔ اس طرح قاری کے لئے یہ ممکن ہو جاتا ہے کہ وہ اس کے جس جزء کے بارے میں مزید تحقیق چاہے، فوراً اس کو قرآن میں یا تفسیر قرآن میں نکال لے۔ ہو گئے ہیں، ان کے لیے دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ وحیدالدین نئی دہلی، ۱۷ جولائی ۲۰۰۰

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader