انسان کا مستقبل
Urdu book, p. 229
By Maulana Wahiduddin Khan
لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا (المفقون ۶-۶) منافق آدمی مصلحت پرستی کے ذریعہ اپنے مفادات کو محفوظ رکھتا ہے۔ وہ حق ناحق کی بحث میں نہیں پڑتا، اس لئے ہر ایک سے اس کا بناؤ رہتا ہے۔ اس کی زندگی درد اور غم سے خالی ہوتی ہے۔ یہ چیزیں اس کے جسم کو فربہ بنا دیتی ہیں۔ وہ لوگوں کے مزاج کی رعایت کر کے بولتا ہے۔ اس لئے اس کی باتوں میں ہر ایک اپنے لئے دل چسپی کا سامان پالیتا ہے۔ مگر یہ بظاہر ہرے بھرے درخت حقیقۃ صرف سوکھی لکڑی کے مانند ہوتے ہیں جن میں کوئی زندگی نہ ہو۔ وہ اندر سے بزدل ہوتے ہیں۔ ان کے نزدیک ان کا دنیوی مفاد ہر دینی مفاد سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔ وہ حق اور ناحق کے معاملہ میں کبھی جرأت مندانہ موقف اختیار نہیں کرتے۔ بلکہ ہمیشہ مصلحانہ انداز اختیار کرتے ہیں تاکہ وہ ہر ایک کی نظر میں اچھے بنے رہیں۔ ایسے لوگ ایمان کے بلند بانگ مدعی ہونے کے باوجود خدا کی ہدایت سے یکسر محروم ہیں۔ منافقانہ روش حقیقۃً مصالحانہ روش (compromising behavior) کا دوسرا نام ہے۔ منافق انسان ایک طرف اسلام کے ظاہری اعمال لو اختیار کئے ہوئے ہوتا ہے۔ تاکہ وہ اہل اسلام کو مومن و مسلم دکھائی دے۔ دوسری طرف وہ اہل دنیا کے ساتھ ہمیشہ اس طرح معاملہ کرتا ہے کہ وہ ان کی نظر میں اچھا بنا رہے۔ اور کسی سے بھی اس کا ٹکراؤ نہ آئے۔ منافق انسان خدا اور رسول کا نام لیتا ہے مگر اس کا مذہب خدا پرستی نہیں ہوتا۔ اس کا حقیقی مذہب مفاد پرستی ہوتا ہے۔ اس کی تمام سرگرمیوں کا مرکز صرف یہ ہوتا ہے کہ اس کا شخصی مفاد محفوظ رہے۔ دنیا والوں کے درمیان اس کو ہمیشہ عزت کا مقام حاصل رہے۔ 63-200 مال اور اولاد اے ایمان والو، تمہارے مال اور تمہاری اولاد تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کرنے پائیں۔ اور جو ایسا کرے گا تو وہی گھاٹے میں پڑنے والے لوگ ہیں۔ اور ہم نے جو کچھ تم کو دیا ہے اس میں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader