خاندانی زندگی
Urdu book, p. 238
By Maulana Wahiduddin Khan
ہو ۔ پس عنقریب تم دیکھو گے اور وہ بھی دیکھیں گے ، کہ تم میں سے کس کو جنون تھا۔ تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے، جو اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے۔ اور وہ راہ پر چلنے والوں کو بھی خوب جانتا ہے (القلم اے۔۷) اعلیٰ اخلاق سے مراد وہ اخلاق ہے جب کہ آدمی دوسروں کے رویہ سے بلند ہو کر عمل کرے۔ اس کا طریقہ یہ نہ ہو کہ برائی کرنے والوں کے ساتھ برائی اور بھلائی کرنے والوں کے ساتھ بھلائی، بلکہ وہ ہر ایک کے ساتھ بھلائی کرے۔ خواہ دوسرے اس کے ساتھ برائی ہی کیوں نہ کر رہے ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق یہی دوسرا اخلاق تھا۔ اس قسم کا اخلاق ثابت کرتا ہے کہ آپ ایک با اصول انسان تھے۔ آپ کی شخصیت حالات کی پیداوار نہ تھی۔ بلکہ خود اپنے اعلیٰ اصولوں کی پیداوار تھی۔ آپ کا یہ اعلیٰ اخلاق آپ کے اس دعوہ کے عین مطابق ہے کہ میں خدا کا رسول ہوں۔ و القلم و ما بسط ون سے مراد تاریخی ریکارڈ ہے۔ تاریخ کی شکل میں انسانی یادداشت کا وَأَعْلَمُ وَمَا يَسْتَرُونَ. رَار نار ديس میں، اس میں یاد رفتگاں جو ریکارڈ جمع ہوا ہے اس میں قرآن ایک استثنائی کتاب ہے۔ اور صاحب قرآن ایک استثنائی شخصیت۔ اس استثناء کی اس کے سوا اور کوئی تو جیہہ نہیں کی جاسکتی کہ قرآن کو خدا کی کتاب مانا جائے۔ اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو خدا کا پیغمبر۔ کیوں کہ قرآن کا استثنائی طور پر پوری طرح محفوظ رہنا اور پیغمبر کی تعلیمات کا استثنائی طور پر ہر تاریخی جانچ پر پورا اترنا اس کے بغیر نہیں ہو سکتا کہ انہیں خدا کی خصوصی تائید حاصل ہو۔ پیغمبر کی صداقت پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جن کو تم دیکھتے ہو، اور جن کو تم نہیں دیکھتے ہو۔ بے شک یہ ایک باعزت رسول کا کلام ہے۔ اور وہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ تم بہت کم ایمان لاتے ہو۔ اور یہ کسی کا ہن کا کلام نہیں۔ تم بہت کم غور کرتے ہو۔ خدا وند کی طرف سے اتارا ہوا ہے۔ اور اگر وہ کوئی بات گھڑ کر ہمارے اوپر لگاتا تو ہم اس کا داہاں ہاتھ پکڑتے۔ پھر ہم اس کی رگ دل کاٹ دیتے۔ پھر تم میں سے کوئی اس سے ہم کو روکنے والا نہ ہوتا۔ اور بلا شبہ یہ یاد دہانی ہے ڈر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader