Urdu book · مطالعہ قرآن

خاندانی زندگی

Urdu book, p. 246

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے۔ ڈیڑھ ہزار سال پہلے قرآن میں نطفہ امشاج (مخلوط نطفہ) کا لفظ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ قرآن خدا کی کتاب ہے۔ قرآن میں اس طرح کی بہت سی مثالیں ہیں۔ مثالیں اپنی استثنائی نوعیت کی بنا پر واضح طور پر قرآن کو خدا کی کتاب ثابت کرتی ہیں۔ اور جب یہ بات ثابت ہو جائے کہ قرآن خدا کی کتاب ہے تو اس کے بعد قرآن کا ہر بیان مجرد در قرآن کا بیان ہونے کی بنیاد پر درست ماننا پڑے گا۔ 77-219 مادی نعمتیں بے شک ڈرنے والے سایہ میں اور چشموں میں ہوں گے ، اور پھلوں میں جو وہ چاہیں۔ مرز کے ساتھ بلا اور پیو۔ اس دن کے بدلہ میں جو تم کرتے تھے۔ ہم ٹھیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔ خرابی (ویل) ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔ کھاؤ اور برت لو تھوڑے دن، بے شک تم گناہ گار ہو۔ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جھکو تو وہ نہیں جھکتے۔ خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔ اب اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے۔ (المرسلت ۴۱۔ ۵۰) موجودہ دنیا میں خدا کی نعمتیں وقتی طور پر امتحان کی غرض سے رکھی گئی ہیں۔ آخرت میں خدا کی نعمتیں ابدی طور پر زیادہ کامل صورت میں ظاہر ہوں گی۔ آج ان نعمتوں میں ہر ایک حصہ پارہا ہے۔ مگر آخرت کی اعلیٰ نعمتیں صرف ان لوگوں کا حصہ ہوں گی جنہوں نے آزادی کے حالات میں اطاعت کی۔ جو اس وقت جھکے جب کہ وہ جھکنے کے لئے مجبور نہ تھے۔ جو لوگ قول پر جھکیں ان کے لئے جنت ہے اور جو لوگ ویل کو دیکھ کر جھکیں ان کے لئے جہنم۔ 78-220 جنت کی دنیا بے شک ڈرنے والوں کے لئے کامیابی ہے۔ باغ اور انگور اور نوخیز ہم سن لڑکیاں اور بھرے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page