خاندانی زندگی
Urdu book, p. 252
By Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ آج کی لذتوں اور راحتوں میں رہیں وہ کل کے معاملہ سے غافل ہو جائیں گے۔ اور پھر اس غفلت کا برا نتیجہ آخرت میں بھگتیں گے۔ اس کے بر عکس جو لوگ کل کے اندیشہ میں مبتلا ہوں، ان کے لئے موجودہ دنیا فرض کی ادائیگی کی جگہ بن جائے گی نہ کہ عیش و عشرت حاصل کرنے کی جگہ۔ اور ان دو قسم کے انسانوں کا انجام یکساں نہیں ہو سکتا۔ 85-227 بڑی کامیابی جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ستایا، پھر توبہ نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے۔ اور ان کے لئے جلنے کا عذاب ہے۔ بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے، ان کے لئے باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔ کے ایک ہی بیان کے سے ہاں ہیں۔ ان کے یہ پے پہریں جاری ہوں گی۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔ بے شک تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ وہی آغاز کرتا ہے اور وہی لوٹائے گا۔ اور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہے، عرش بریں کا مالک، کر ڈالنے والا جو چاہے۔ (البروج ۱۰۔۱۶) ایک آدمی کے سامنے حق آئے اور وہ اس کو قبول نہ کرے تو بلا شبہ یہ ایک جرم ہے۔ مگر اس سے بھی زیادہ جرم یہ ہے کہ آدمی حق کے داعی کا دشمن بن جائے۔ وہ اس کے خلاف سازشیں کرے ۔ وہ اپنے قول و عمل کی صلاحیت کو اس کے خلاف استعمال کرنے کے لئے سرگرم ہو جائے ۔ ایسے لوگ ہمیشہ کے لئے خدا کی رحمتوں سے دور ہو جائیں گے۔ اس کے برعکس جو لوگ حق کی پکار سن کر اس کا اعتراف کریں اپنی زندگیوں کو اس پر ڈھال دیں اور حق کے داعیوں کا ساتھ دے کر اس کے مشن کو مضبوط کریں، وہ اللہ کی بے پناہ رحمتوں کی صورت میں اس کا اجر پائیں گے۔ وہ آخرت کی ابدی جنتوں میں ہمیشہ رہیں گے۔ 86-228 آدمی کی نگرانی قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی۔ اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader