Urdu book · مطالعہ قرآن

خاندانی زندگی

Urdu book, p. 254

By Maulana Wahiduddin Khan

کی عظمت و جلال کے احساس سے بھر جاتا ہے۔ وہ اپنی انانیت کو ختم کر کے خدا کے آگے جھک جاتے ہیں، جس کا ایک خارجی مظہر نماز ہے۔ 88-230 گرد و پیش کی نشانیاں کیا وہ اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے پیدا کیا گیا۔ اور آسمان کو کہ وہ کس طرح بلند کیا گیا۔ اور پہاڑوں کو کہ وہ کس طرح کھڑا کیا گیا۔ اور زمین کو کہ وہ کس طرح بچھائی گئی۔ پس تم یاد دہانی کرنے والے ہو۔ تم ان پر دارو غہ نہیں۔ مگر جس نے روگردانی کی اور انکار کیا۔ تو اللہ اس کو بڑا عذاب دے گا۔ ہماری ہی طرف ان کی واپسی ہے۔ پھر ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا ۔ (الغاشیہ: ۱۷-۲۶) آدمی دیکھتا ہے کہ اونٹ جیسا عجیب الخلقت جانور اس کا مطیع ہے۔ آسمان اپنی ساری عظمتوں کے باوجود انسان کے لئے مسخر ہے۔ زمین ہماری کسی کوشش کے بغیر ہمارے لئے حد درجہ موافق بنی ہوئی ہے۔ یہ واقعات سوچنے والے کو خدا اور آخرت کی یاد دہانی کراتے ہیں۔ جو لوگ دنیا کے اس نظام سے یاد دہانی کی غذا لیں انہوں نے اپنے لئے خدا کی ابدی نعمتوں کا استحقاق ثابت کیا۔ اور جو لوگ غفلت میں پڑے رہیں انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ صرف اس قابل ہیں کہ ان کو ہر قسم کی نعمتوں سے ہمیشہ کے لئے محروم کر دیا جائے۔ 89-231 تکلیف اور راحت انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا رب اس کو آزماتا ہے اور اس کو عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھ کو عزت دی۔ اور جب وہ اس کو آزماتا ہے اور اس کا رزق اس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھ کو ذلیل کر دیا۔ ہر گز نہیں، بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔ اور تم مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں ابھارتے۔ اور تم وراثت

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page