Urdu book · مطالعہ قرآن

خاندانی زندگی

Urdu book, p. 257

By Maulana Wahiduddin Khan

آسمان کی اور جیسا کہ اس کو بنایا۔ اور زمین کی اور جب کہ اس کو پھیلایا۔ اور جان کی جیسا کہ اس کو ٹھیک کیا۔ پھر اس کو سمجھ دی اس کی بدی کی اور اس کی نیکی کی۔ کامیاب ہوا جس نے اس کو پاک کیا ۔ اور نامراد ہوا جس نے اس کو آلودہ کیا۔ (الشمس ا- ۱۰) انسان کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے سہ گانہ انتظام کیا ہے۔ ایک طرف کائنات اس طرح بنائی گئی ہے کہ خدا کی مرضی کا عملی اظہار بن گئی ہے۔ دوسری طرف انسان کے اندر نیکی اور بدی کا وجدانی شعور رکھ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد مزید اہتمام یہ فرمایا کہ پیغمبروں کے ذریعہ انسان کی قابل فہم زبان میں اس کو یہ بتایا گیا کہ حق و باطل کیا ہے اور ظلم اور انصاف کیا ہے۔ اس کے بعد بھی جو لوگ راہ راست پر نہ آئیں وہ بلاشبہ ظالم ہیں۔ 92-234 اللہ کی رہنمائی قسم ہے رات کی جب کہ وہ چھا جائے۔ اور دن کی جب کہ وہ روشن ہو اور اس کی جو اس نے پیدا کئے نر اور مادہ۔ کہ تمہاری کوششیں الگ ہیں۔ پس جس نے دیا اور وہ ڈرا اور اس نے بھلائی کو سچ جانا۔ تو اس کو ہم آسان راستے کے لئے سہولت دیں گے اور جس نے بخل کیا اور بے پروا رہا، اور بھلائی کو جھٹلایا، تو ہم اس کو سخت راستہ کے لئے سہولت دیں گے۔ اور اس کا مال اس کے کام نہ آئے گا جب وہ گڑھے میں گرے گا۔ بے شک ہمارے ذمہ ہے راہ بتانا۔ اور بے شک ہمارے اختیار میں ہے آخرت اور دنیا۔ پس میں نے تم کو ڈرا دیا بھڑکتی ہوئی آگ سے۔ اس میں وہی پڑے گا جو بڑا بدبخت ہے۔ جس نے جھٹلایا اور روگردانی کی۔ اور ہم اس سے بچادیں گے زیادہ ڈرنے والے کو۔ جو اپنا مال دیتا ہے پاکی حاصل کرنے کے لئے اور اس پر کسی کا احسان نہیں جس کا بدلہ اسے دینا ہو۔ مگر صرف اپنے خدائے برتر کی خوشنودی کے لئے۔ اور عنقریب وہ خوش ہو جائے گا۔ (اللیل ۱-۲۱) دنیا میں تمام چیزیں جوڑے جوڑے ہیں۔ نر اور مادہ، رات اور دن، مثبت ذرہ اور منفی ذرہ، میٹر اور اینٹی میٹر۔ اس دنیا کی ہر چیز اپنے جوڑے کے ساتھ مل کر اپنے مقصد کو پورا کرتی ہے۔ یہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page